اگلے 48گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والے مون سون ہواؤں کے کم دباؤ کے باعث کم شدت مرطوب ہوائیں اگلے 36 سے 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں موجود مغربی ہواؤں کے ساتھ ملاپ کریں گی۔جس کے نتیجے میں اگلے 48 گھنٹوں کے دورانمالاکنڈ، ہزارہ، دیر، چترال، دروش، تورخم، پارہ چنار، شمالی وزیرستان، ایبٹ آباد،
سوات، بونیر، کالام، کاغان، ناران، بٹگرام، کوہستان، داسو کے علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ھے۔اگلے دو روز کے دوران گلگت بلتستان، سکردو، استور، دیامر، غذر، غانچے سمیت ملک کے انتہائی شمالی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ھے۔مظفرآباد سمیت آزاد جموں و کشمیر کی تمام وادیوں میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ھے۔جبکہ جنوبی کشمیر کوٹلی، حویلی، پونچھ، راولاکوٹ، باغ، میرپور، بھمبر، چھمب سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ھے۔لاہور، شیخوپورہ، نارووال، شکرگڑھ، سیالکوٹ، ہیڈمرالہ، ڈسکہ، پسرور، حافظ آباد، گوجرانولہ، گجرات، کھاریاں، جہلم کے علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ایک بارش کے امکانات ہیں۔ مری، اسلام آباد اور گردونواح کے علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کے کچھ امکانات ہیں۔

Recent Posts

4 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 روپے کی کمی!اشیائے ضروریہ پر کتنا اور کیسا اثر پڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مئی کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…

17 mins ago

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

24 mins ago

کورونا ویکسین سے متعلق منفی خبروں کے بعد بل گیٹس اور بیٹی کے تعلق میں دراڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بل گیٹس کی بیٹی فیب گیٹس نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنے…

30 mins ago

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

55 mins ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

6 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago