بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے 2 لاکھ گھروں کو مفت سولر سسٹم دیے جا رہے ہیں: شرجیل میمن


کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے 2 لاکھ گھروں کو مفت سولر سسٹم دیے جا رہے ہیں، 2 لاکھ گھروں کو مفت سولر سسٹم دیے جانا بڑا کام ہے۔
شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاس گہما گہمی بہت عرصے سے جاری تھی، اب انجام کو پہنچی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ سید مراد علی شاہ نے حالیہ دنوں میں ایک ہی دن 6 اسکیموں کا افتتاح کیا، سندھ سولر انرجی منصوبے کے تحت اوجھا کیمپس میں 2330 میگا واٹ کا پلانٹ لگایا گیا ہے، یہ میگا منصوبہ ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ اسپتالوں اور اسکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے پر کام ہو رہا ہے، سندھ حکومت 21 لاکھ گھر بنا کر دینے جا رہے ہیں، سندھ میں 2 لاکھ خاندانوں کو سولر سسٹم دیئے جا رہے ہیں جس کے بعد تمام عمر ان لوگوں کو بل ادا نہیں کرنے پڑیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ ملک میں جو ٹھیک کام گراؤنڈ کی سطح پر ہو رہا ہے، اسےبھی ہائی لائٹ کیا جانا چاہیے، چیئرمین بلاول بھٹو نے ہاری کارڈ جاری کیا، گزشتہ حکومت میں مزدور کارڈ جاری کیے گئے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی میں ریڈ لائن بس منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، سندھ حکومت کے تمام شعبوں میں کام کیا ہے، ہمیں دیکھتے ہوئے دیگر صوبوں نے کام کیے، یہ ایک اچھی بات ہے، پاکستان کی پہلی ای وی بسز اور پنک بسز ہم نے چلائیں اور اب جلد ہی ای وی ٹیکسیز شروع ہوں گی۔
اُنہوں نے بتایا کہ مردوں اور خواتین کے لیے الگ الگ ٹیکسیز ہوں گی، ریڈ لائن بی آرٹی میں ایشوز تھے، نگراں سیٹ اپ میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ایکسائیز ٹیکسیشنز نے آن لائن سروسز شروع کی ہیں، گاڑی کی رجسٹریشن بھی گھر بیٹھے ہو گی، سندھ حکومت کے تمام محکمے بہتری کی جانب گامزن ہیں، پولیس کی کیپیسٹی بلڈنگ پر بھی کام کر رہے ہیں اور سیف سٹی پروجیکٹ کے لیے پیسے بھی دیے گئے ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آئینی ترمیم پر سب جماعتوں کو اعتماد میں لیا گیا، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے، 26 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے پاس ہوئی، پی ٹی آئی کا رویہ غیر پارلیمانی تھا لیکن پھر بھی انہیں آن بورڈ لیا گیا تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عدلیہ کی آزادی کی حمایت کی چاہے ہمیشہ ہمیں نشانہ بنایا گیا، ثاقب نثار عدلیہ کے نام پر کالا دھبہ ثابت ہوئے۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے26 ویں آئینی ترمیم پر ہماری قیادت کو ٹارگٹ کیا، عوام کو آج تک حکیم سعید، ایدھی اور ڈاکٹر اسرار یاد ہیں، انہوں نے عمران خان کے لیے جو کہا تھا یاد ہے، پی ٹی آئی والے ڈیجیٹل دہشت گردی کر رہے ہیں، یہ اندرونِ ملک انتشار اور تقسیم کے ایجنڈے پر ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ بین الاقوامی طور پر پی ٹی آئی کےحق میں مہم چلائی جا رہی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کو اسرائیل کا ایجنٹ نہیں کہوں گا بلکہ یہ اسرائیلی حکومت کا حصّہ ہیں، عوام دھوکے میں نہ آئیں، پی ٹی آئی کارکنان کا احترام ہے لیکن ان کو پتہ نہیں کہ ان کا لیڈر کس مشن پر لگا ہوا ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کسی کی بہن بیوی کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی خوش نہیں ہوتی، ہماری لیڈر محترمہ فریال تالپور کو عید کی رات گرفتار کر لیا گیا تھا، مائیں بہنیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔

Recent Posts

کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی مہنگی ہوگئی

کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کےلیے بجلی 3 روپے 3 پیسے…

6 mins ago

بلوچستان اسمبلی:منشیات کے خاتمے سمیت کئی قراردادیں منظور

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی نے صوبے میں منشیات کے خاتمے کی قرارداد منظور کرلی جبکہ…

28 mins ago

مجھے سڑک سے گزرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ، روٹ توڑنے پر ایمان مزاری کا رد عمل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مجھے سڑک سے گزرنے سے کوئی نہیں…

36 mins ago

ثانیہ عاشق کو پنجاب میں اہم وزارت مل گئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی نوجوان رہنما ایم پی اے ثانیہ عاشق جبین…

39 mins ago

علی امین گنڈاپور نے سنگجانی میں قیدی وینز پر حملہ ڈرامہ قرار دے دیا

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سنگجانی میں پولیس پریزن وین پر حملے…

51 mins ago

تحریک انتشار کے کارکنوں نے قیدی وینز پر حملہ کیا، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں قیدیوں…

56 mins ago