اسٹارڈم صرف امیتابھ، شاہ رخ، سلمان میں ہے، باقی سب بناوٹی ہے، ارشد وارثی


ممبئی(قدرت روزنامہ)نامور بھارتی اداکار ارشد وارثی نے کہا ہے کہ اسٹارڈم صرف امیتابھ، شاہ رخ اور سلمان میں ہے، اسٹارڈم اب قدرتی نہیں رہا، باقی سب بناوٹی ہوگیا ہے۔
اپنے ایک تازہ انٹرویو کے دوران ارشد وارثی نے بالی ووڈ میں اسٹارڈم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسٹارڈم کے پیچھے بھاگنا اب بےسود ہے، یہ سب اب خود کا بنایا ہوا وہم ہے۔
انکا کہنا تھا کہ میرے نزدیک دلیپ کمار، راجیش کھنہ، امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور سلمان خان حقیقی معنوں میں اسٹارڈم رکھتے ہیں، انہیں اپنی پہچان کروانے کیلئے سوشل میڈیا کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا، “وہ پلیٹ فارم جو اداکاروں اور تخلیقی لوگوں کو واپس لایا وہ او ٹی ٹی ہے۔ باقی سب پلیٹ فارمز کا اثر و رسوخ خود سے تیار کردہ ہے۔ اس میں کوئی ٹیلنٹ نہیں، میں ان کے کاموں کی تعریف کرتا ہوں لیکن بدقسمتی سے یہ دیرپا نہیں ہے۔”

Recent Posts

کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی مہنگی ہوگئی

کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کےلیے بجلی 3 روپے 3 پیسے…

1 min ago

بلوچستان اسمبلی:منشیات کے خاتمے سمیت کئی قراردادیں منظور

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی نے صوبے میں منشیات کے خاتمے کی قرارداد منظور کرلی جبکہ…

23 mins ago

مجھے سڑک سے گزرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ، روٹ توڑنے پر ایمان مزاری کا رد عمل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مجھے سڑک سے گزرنے سے کوئی نہیں…

31 mins ago

ثانیہ عاشق کو پنجاب میں اہم وزارت مل گئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی نوجوان رہنما ایم پی اے ثانیہ عاشق جبین…

34 mins ago

علی امین گنڈاپور نے سنگجانی میں قیدی وینز پر حملہ ڈرامہ قرار دے دیا

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سنگجانی میں پولیس پریزن وین پر حملے…

46 mins ago

تحریک انتشار کے کارکنوں نے قیدی وینز پر حملہ کیا، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں قیدیوں…

51 mins ago