قیدی وین پر حملہ پولیس کا ڈرامہ ہے، تحریک انصاف


ایس ایچ او نے گاڑی رکوا کر شیشے توڑے اور ہمارے لوگوں کو بھاگنے کا کہا، سیکریٹری جنرل
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے سنگجانی کے مقام پر قیدی وینوں پر نامعلوم افراد کے حملے کو پولیس کا ڈرامہ قرار دیتے ہوئے ایس ایچ او نے ہمارے لوگوں کو بھاگنے کا کہا جبکہ وہ اب بھی وہیں موجود ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے دعویٰ کیا کہ ہمارے 80 سے زائد لوگ قید وین میں تھے جنہیں عدالت نے آج رہا کیا، اب ان کی گرفتاری ایک اور ایف آئی آر میں ڈال دی گئی ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ عدالت میں پیشی کے بعد قیدیوں کو اٹک جیل شفٹ کیا جا رہا تھا، اس دوران فیصل ٹاؤن کے سامنے گاڑی کو موڑ کر 26 نمبر لایا گیا جہاں شبیر تنولی نامی ایس ایچ او نے قیدیوں کی گاڑیاں رکوائیں اور شیشے توڑ دیے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ شبیر تنولی نے ہمارے بندوں کو بھاگنے کا کہا جبکہ ہمارے بندےضد کر کے وہاں کھڑے ہیں اور پولیس یہ ڈرامہ کر رہی ہے، ہمارے لوگ سرکاری ملازم ہیں ، ایم پی ایز ہیں، وہ نہیں بھاگ رہے۔

Recent Posts

بلوچستان اسمبلی:منشیات کے خاتمے سمیت کئی قراردادیں منظور

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی نے صوبے میں منشیات کے خاتمے کی قرارداد منظور کرلی جبکہ…

21 mins ago

مجھے سڑک سے گزرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ، روٹ توڑنے پر ایمان مزاری کا رد عمل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مجھے سڑک سے گزرنے سے کوئی نہیں…

29 mins ago

ثانیہ عاشق کو پنجاب میں اہم وزارت مل گئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی نوجوان رہنما ایم پی اے ثانیہ عاشق جبین…

32 mins ago

علی امین گنڈاپور نے سنگجانی میں قیدی وینز پر حملہ ڈرامہ قرار دے دیا

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سنگجانی میں پولیس پریزن وین پر حملے…

44 mins ago

تحریک انتشار کے کارکنوں نے قیدی وینز پر حملہ کیا، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں قیدیوں…

49 mins ago

اغوا کے بعد بیچا گیا6 ماہ کا بچہ بازیاب، ملزم گرفتار

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ) سیالکوٹ میں پولیس نے اغوا کے بعد ساڑھے چار لاکھ روپے میں…

57 mins ago