ثانیہ عاشق کو پنجاب میں اہم وزارت مل گئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی نوجوان رہنما ایم پی اے ثانیہ عاشق جبین کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی کابینہ میں شامل کر لیا گیا .

وہ 2018 کے عام انتخابات کے بعد بطور ینگسٹ ایم پی اے پنجاب اسمبلی کی رکن بنی ہیں .

ثانیہ عاشق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ تقریباً ایک دہائی سے کام کر رہی ہیں .

انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ڈاکٹر آف فارمیسی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے . ثانیہ عاشق کو محکمہ سپیشل ایجوکیشن کا قلمدان سونپا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں