کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی مہنگی ہوگئی

کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کےلیے بجلی 3 روپے 3 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی . نیپرا اعلامیے کے مطابق3 روپے 3 پیسے فی یونٹ بجلی جولائی 2024ء کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے .

نیپرا نے کےالیکٹرک صارفین کےلیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے . نوٹیفکیشن کے مطابق کےالیکٹرک صارفین سے اضافی وصولی دسمبر 2024ء کے بلز میں کی جائے گی . نوٹیفکیشن کے مطابق کےالیکٹرک نے جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں 3 اعشاریہ 9 روپے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا .

. .

متعلقہ خبریں