تنخواہوں میں بھی مزید اضافہ کرنا ہو گا، حکومت نے تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چوہدری فواد حسین نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کی مشکلات ہیں پرائیویٹ سیکٹر اپنے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرے آمدنی اور روزگار میں اضافہ مہنگائی کا توڑ ہے . وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نےکہا ہے کہ تیل کی قیمت میں اضافے کو لیکر ایسے پروپیگنڈا ہو رہا ہے جیسے ہم کوئی دنیا سے کسی علیحدہ سیارے پر ہیں .

. اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اگر دنیا میں تیل، گیس اوپر جائیگا پاکستان میں بھی اوپر جائیگا . سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا آج قیمتیں اوپر ہیں کل کم ہو جائینگی تو یہاں بھی کم ہو جائیں گی . ایک قوم کی طرح مل کر مشکلات کا سامنا کریں گے . وفاقی وزیر نے کہا کہ معاشی مشکلات عارضی ہیں انڈسٹری ، زراعت اور تعمیرات کے شعبے تاریخی منافع کما رہے ہیں . چوہدری فواد حسین نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کی مشکلات ہیں پرائیویٹ سیکٹر اپنے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرے آمدنی اور روزگار میں اضافہ مہنگائی کا توڑ ہے . . .

متعلقہ خبریں