پنجاب میں عوامی خدمت کا قابل تحسین تاریخی معیار قائم کریں گے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سرگودھا کے رکن صوبائی اسمبلی منور حسین اورسیالکوٹ کے رکن پنجاب اسمبلی محمدفیض نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی منصوبوں اورسی ایم انیشیٹو کی مسلسل مانیٹر نگ کا حکم دیا اورروٹی،آٹا اوردیگراشیاء ضروریہ کے نرخ میں اتار چڑھاؤ کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازنے کہاکہ پنجا ب واحد صوبہ ہے جہاں روٹی اورآٹا سب سے سستا ہے۔روٹی اورآٹے کے نرخ میں کمی اوراستحکام کیلئے سیاسی اورانتظامی ٹیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ پنجاب میں عوامی خدمت کا قابل تحسین تاریخی معیار قائم کریں گے۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پرائس کنٹرول کا باقاعدہ نظام اورعلیٰحدہ محکمہ قائم کررہے ہیں۔ عوام کو مہنگائی کی وجہ سے پہنچنے والی معاشی تکلیف کا ازالہ ہماری ترجیحات میں سر فہرست ہیں۔

ارکان اسمبلی نے متعلقہ حلقوں کے مسائل اورعوامی ضروریات سے آگاہ کیا۔ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے عوامی فلاح پراجیکٹ کو سراہا اورکاشتکاروں کے لیے تاریخی اقدامات کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

Recent Posts

لاہور ہائی کورٹ میں وائس چانسلرز کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ میں پروفیسر ڈاکٹر شیخ اسرار احمد نے پنجاب کی گیارہ…

2 hours ago

خوارج کا لکی مروت میں نمازمغرب کےدوران مسجدپرحملہ،جنٹلمین کیڈٹ عارف اللہ شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)لکی مروت میں نماز مغرب کے دوران ایک مسجد پر خوارج نے حملہ…

2 hours ago

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے…

2 hours ago

ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی ریکارڈ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.22 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔…

3 hours ago

عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان جہلم جیل سے رہا

جہلم (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں علیمہ خان…

3 hours ago

پی آئی اے کا 33 جہازوں پر مشتمل فضائی بیڑہ مزید سکڑ گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پی آئی اے کا 33 جہازوں پر مشتمل فضائی بیڑہ تکنیکی خرابیوں کے سبب…

4 hours ago