پی آئی اے کا 33 جہازوں پر مشتمل فضائی بیڑہ مزید سکڑ گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پی آئی اے کا 33 جہازوں پر مشتمل فضائی بیڑہ تکنیکی خرابیوں کے سبب مزید سکڑ گیا، ملکی و غیر ملکی پروازوں کے لیے اڑان بھرنے والے طیاروں کی تعداد صرف 16 رہ گئی، فضائی آپریشن کے بوئنگ 777ساختہ 12جہازوں میں صرف 5طیارے فضاؤں میں اڑ رہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کا ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ بالخصوس شعبہ انجینئرنگ کی مبینہ غفلت کی وجہ سے قومی ائیرلائن کی انتظامی حالت اس وقت مزید کمزور ہوگئی۔ذرائع کے مطابق فضائی بیڑے میں شامل 33جہازوں میں صرف 16جہاز اڑان بھرنے کے قابل رہ گئے ہیں، پرزہ جات کی عدم دستیابی، انجنوں کے چیکس اور دیگر متفرق وجوہات کے سبب ہینگر میں کھڑے غیرفعال 17 کے لگ بھگ طیاروں میں قومی ائیرلائن کے لانگ روٹ حیثیت کے حامل اہم جہاز بوئنگ 777 بھی بڑی تعداد میں گراؤنڈ ہیں۔پی آئی اے کے بوئنگ 777ساختہ جہازوں کی تعداد 12ہے جن میں 9جہازپی آئی اے کی ملکیت ہیں جبکہ دیگر 3 طیارے لیز کے حامل ہیں۔پی آئی اے کے ایئربس 320ساختہ 16طیاروں میں سے صرف 10اڑان بھر رہے ہیں جبکہ 5 کے لگ بھگ سب سے کم گنجائش والے اے ٹی آر ساختہ طیاروں میں سے صرف ایک طیارہ اڑان کے قابل ہے۔ قومی ائیرلائن انتظامیہ کی جانب سے اے ٹی آر ساختہ طیارہ عموماً چھوٹے روٹس پراستعمال کیے جاتے ہیں جس میں ملک کے شمالی علاقہ جات اور بلوچستان کے چند روٹس بھی شامل ہیں۔

غیرفعال طیاروں کی مرمت اور فاضل پرزہ جات کی خریداری کے لیے قومی ایئرلائن انتظامیہ کے پاس کسی قسم کے وسائل موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے صورتحال مزید گھمبیر ہوتی جارہی ہے۔

Recent Posts

لاہور ہائی کورٹ میں وائس چانسلرز کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ میں پروفیسر ڈاکٹر شیخ اسرار احمد نے پنجاب کی گیارہ…

2 hours ago

خوارج کا لکی مروت میں نمازمغرب کےدوران مسجدپرحملہ،جنٹلمین کیڈٹ عارف اللہ شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)لکی مروت میں نماز مغرب کے دوران ایک مسجد پر خوارج نے حملہ…

2 hours ago

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے…

2 hours ago

ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی ریکارڈ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.22 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔…

3 hours ago

عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان جہلم جیل سے رہا

جہلم (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں علیمہ خان…

3 hours ago

پنجاب میں عوامی خدمت کا قابل تحسین تاریخی معیار قائم کریں گے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سرگودھا کے رکن صوبائی اسمبلی منور حسین…

4 hours ago