ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی ریکارڈ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.22 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ مہنگائی کی سالانہ شرح 15.15 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے 13 اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 28 اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے ٹماٹر، لہسن، مونگ کی دال، انڈے، آلو، گھی، لکڑی اور سگریٹ مہنگے ہوگئے جبکہ چکن، پیاز، گڑ، گندم کے آٹے، ماش کی دال، چینی، دال چنا، چاول اور ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایک سال میں گندم کا آٹا 32 فیصد، مرچ 20 فیصد، کوکنگ آئل 9 فیصد سستا ہوا۔ چاول 8 فیصد، چینی 6 فیصد، انڈے 5.88 فیصد، گھی 4.74 فیصد، ڈیزل 17 فیصد، پیٹرول 13 فیصد تک سستا ہوا۔ بجلی کے چھوٹے صارفین کیلئے ریٹ میں 20.32 فیصد تک کمی آئی۔

سالانہ بنیاد پر دال چنا 82 فیصد، پیاز 50، چکن 39 فیصد دال مونگ 37 فیصد، خشک دودھ 25 فیصد، بیف 23 فیصد مہنگا ہوا جبکہ گیس 570 فیصد، کپڑے اور جوتے 12 سے 17 فیصد مہنگے ہوئے۔

Recent Posts

لاہور ہائی کورٹ میں وائس چانسلرز کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ میں پروفیسر ڈاکٹر شیخ اسرار احمد نے پنجاب کی گیارہ…

2 hours ago

خوارج کا لکی مروت میں نمازمغرب کےدوران مسجدپرحملہ،جنٹلمین کیڈٹ عارف اللہ شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)لکی مروت میں نماز مغرب کے دوران ایک مسجد پر خوارج نے حملہ…

2 hours ago

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے…

2 hours ago

عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان جہلم جیل سے رہا

جہلم (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں علیمہ خان…

3 hours ago

پی آئی اے کا 33 جہازوں پر مشتمل فضائی بیڑہ مزید سکڑ گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پی آئی اے کا 33 جہازوں پر مشتمل فضائی بیڑہ تکنیکی خرابیوں کے سبب…

3 hours ago

پنجاب میں عوامی خدمت کا قابل تحسین تاریخی معیار قائم کریں گے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سرگودھا کے رکن صوبائی اسمبلی منور حسین…

4 hours ago