ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا . محکمہ موسمیات کے مطابق ٹنڈوجام ، حیدرآباد ، شہید بینظیر آباد 42، لسبیلہ چھور اور میر پور خاص میں 41ڈگری سنٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا .

ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے . خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے . اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تا ہم لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں سموگ اور ہلکی دھندکا امکان ہے . بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ، جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے . اسکے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا .

. .

متعلقہ خبریں