خوارج کا لکی مروت میں نمازمغرب کےدوران مسجدپرحملہ،جنٹلمین کیڈٹ عارف اللہ شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)لکی مروت میں نماز مغرب کے دوران ایک مسجد پر خوارج نے حملہ کردیا، پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں زیر تربیت، چھٹی پر اپنے آبائی شہر میں آئے ہوئے جنٹلمین کیڈٹ عارف اللہ نے کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جان قربان کردی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع لکی مروت میں 25 اکتوبر کو خوارج نے نماز مغرب کے دوران ایک مسجد پر حملہ کیا، پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں زیر تربیت اور اپنے آبائی شہر میں چھٹی پر آئے ہوئے جنٹلمین کیڈٹ عارف اللہ بھی اسی مسجد میں نماز ادا کرنے کے لئے موجود تھے، خوارج نے جیسے ہی فائرنگ شروع کی، تو 19 سالہ جنٹلمین کیڈٹ عارف اللہ نے فوراً جواب دیا اور خوارج کا بہادری سے مقابلہ کیا، تاہم اس دوران جنٹلمین کیڈٹ عارف اللہ کئی بے گناہ نمازیوں کی جانیں بچاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسجد میں نماز کی حالت میں نمازیوں پر حملہ کرنے کا ایسا گھناؤنا اور بزدلانہ فعل ان خوارج کے عزائم کی عکاسی کرتا ہے، ایک نوجوان جنٹلمین کیڈٹ کا یہ عمل دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے جذبہ قربانی اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے اور یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

جنٹلمین کیڈٹ عارف اللہ شہید کا تعلق لکی مروت سے ہے ،وہ پاکستان ملٹری اکیڈمی میں زیر تربیت تھے ،شہادت کے وقت جی سی عارف اللہ چھٹیاں گزارنے اپنے گھر آئے تھے ،انہوں نے سوگواران میں والدین ،4 بھائی اور 4 بہنیں چھوڑے ہیں۔

جی سی عارف اللہ شہیدکے بڑے بھائی بھی پاکستان آرمی میں دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں،جی سی عارف اللہ شہید نے نہتے ہوتے ہوئے بھی فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔

Recent Posts

لاہور ہائی کورٹ میں وائس چانسلرز کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ میں پروفیسر ڈاکٹر شیخ اسرار احمد نے پنجاب کی گیارہ…

1 min ago

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے…

39 mins ago

ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی ریکارڈ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.22 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔…

1 hour ago

عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان جہلم جیل سے رہا

جہلم (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں علیمہ خان…

2 hours ago

پی آئی اے کا 33 جہازوں پر مشتمل فضائی بیڑہ مزید سکڑ گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پی آئی اے کا 33 جہازوں پر مشتمل فضائی بیڑہ تکنیکی خرابیوں کے سبب…

2 hours ago

پنجاب میں عوامی خدمت کا قابل تحسین تاریخی معیار قائم کریں گے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سرگودھا کے رکن صوبائی اسمبلی منور حسین…

2 hours ago