لاہور ہائی کورٹ میں وائس چانسلرز کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ میں پروفیسر ڈاکٹر شیخ اسرار احمد نے پنجاب کی گیارہ جامعات میں وائس چانسلرز کی مبینہ غیر قانونی اور غیر میرٹ تقرریوں کے خلاف درخواست دائر کر دی .

جسٹس راحیل کامران کی سربراہی میں سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل عاصم خان شیروانی نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ تقرریاں قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کی گئی ہیں .

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی حکم کے ذریعے پنجاب حکومت کو ان تقرریوں کو فوری طور پر روکنے کا حکم دیا جائے اور ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام سے تمام تقرریوں کا ریکارڈ طلب کیا جائے .

دوران سماعت، حکومت پنجاب کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عمران خان، سینئر لاء آفیسر چودھری رحمان اور لاء آفیسر میاں زاہد نے عدالت میں پیش ہو کر اپنا مؤقف پیش کیا .

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ بعض منتخب افراد کو دوسری یا تیسری مرتبہ وائس چانسلر تعینات کیا جا رہا ہے، جس سے میرٹ کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور مقامی پی ایچ ڈی ہولڈرز کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے .

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت آئندہ سماعت تک ملتوی کر دی .

. .

متعلقہ خبریں