لاہور ہائی کورٹ میں وائس چانسلرز کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ میں پروفیسر ڈاکٹر شیخ اسرار احمد نے پنجاب کی گیارہ جامعات میں وائس چانسلرز کی مبینہ غیر قانونی اور غیر میرٹ تقرریوں کے خلاف درخواست دائر کر دی۔

جسٹس راحیل کامران کی سربراہی میں سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل عاصم خان شیروانی نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ تقرریاں قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کی گئی ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی حکم کے ذریعے پنجاب حکومت کو ان تقرریوں کو فوری طور پر روکنے کا حکم دیا جائے اور ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام سے تمام تقرریوں کا ریکارڈ طلب کیا جائے۔

دوران سماعت، حکومت پنجاب کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عمران خان، سینئر لاء آفیسر چودھری رحمان اور لاء آفیسر میاں زاہد نے عدالت میں پیش ہو کر اپنا مؤقف پیش کیا۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ بعض منتخب افراد کو دوسری یا تیسری مرتبہ وائس چانسلر تعینات کیا جا رہا ہے، جس سے میرٹ کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور مقامی پی ایچ ڈی ہولڈرز کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت آئندہ سماعت تک ملتوی کر دی۔

Recent Posts

خوارج کا لکی مروت میں نمازمغرب کےدوران مسجدپرحملہ،جنٹلمین کیڈٹ عارف اللہ شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)لکی مروت میں نماز مغرب کے دوران ایک مسجد پر خوارج نے حملہ…

32 mins ago

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے…

49 mins ago

ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی ریکارڈ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.22 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔…

1 hour ago

عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان جہلم جیل سے رہا

جہلم (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں علیمہ خان…

2 hours ago

پی آئی اے کا 33 جہازوں پر مشتمل فضائی بیڑہ مزید سکڑ گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پی آئی اے کا 33 جہازوں پر مشتمل فضائی بیڑہ تکنیکی خرابیوں کے سبب…

2 hours ago

پنجاب میں عوامی خدمت کا قابل تحسین تاریخی معیار قائم کریں گے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سرگودھا کے رکن صوبائی اسمبلی منور حسین…

2 hours ago