سنگجانی میں قیدیوں کی وین پر حملے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نواحی علاقے سنگجانی میں قیدیوں کی وین پر حملے کی نئی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں ملزمان کو پولیس وینز پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، حملہ آوروں نے اپنے چہرے چھپائے ہوئے تھے، البتہ اس ویڈیو سے کسی گاڑی کے رکنے یا کسی کے فرار ہونے کے شواہد دکھائی نہیں دیئے ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ اسلام آباد میں سنگجانی ٹول پلازہ پر قیدیوں کی تین وینز پر نامعلوم ملزمان نے حملہ کیا، حملے مں پی ٹی آئی کے تین ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار ہوگئے تھے، جنہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔قیدیوں کی وینز میں ایم پی اے انور زیب، لیاقت، یاسر قریشی بھی موجود تھے، گاڑیوں میں گرفتار سرکاری ملازمین اور پولیس اہلکار بھی تھے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس 82 قیدیوں کو عدالت پیشی کے بعد اٹک جیل منتقل کر رہی تھی، چار ڈالوں میں سوار ملزمان نے سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب قیدی وینز پر حملہ کیا، ملزمان اسلحہ، ڈنڈے سوٹوں اور پتھروں سے لیس تھے۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ چار حملہ آوروں سمیت تمام فرار قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حملے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، پولیس کے سینئر افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں، تمام تر صورتحال کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے۔

Recent Posts

اداکارہ علیزے شاہ کی سوشل میڈیا پر بولڈ ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی سوشل میڈیا پر انتہائی بولڈ…

1 min ago

انگلینڈ کیخلاف تاریخی جیت کیسے حاصل ہوئی؟ شان مسعود نے کامیاب ہونے والی حکمت عملی سے پر دہ اٹھا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان نے انگلینڈ کو 19 سال بعد ہوم گراونڈ پر سیریز میں شکست…

20 mins ago

امریکی صدر نے باضابطہ معافی مانگ لی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکا میں 150 برس تک بچوں کو والدین سے جدا کرنے کے سنگین…

29 mins ago

انسٹا پر 14 ملین فالورز رکھنے والی ایشوریا کس ایک شخصیت کو فالو کرتی ہیں؟

ممبئی(قدرت روزنامہ )بالی وڈ سپر سٹار ایشوریا رائے انسٹا گرام پر زیادہ ایکٹو نظر نہیں…

33 mins ago

بانی پی ٹی آئی کا معاملہ کسی ڈیل یا ڈھیل کی طرف جاتا نظر نہیں آتا: گورنر سندھ

لندن (قدرت روزنامہ )گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

49 mins ago

پاکستان نے انگلینڈ کو کتنے سالوں کے بعد سیریز میں شکست دی ؟ جواب آپ کو حیران کر دے گا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) ساجد خان اور نعمان علی کی شاندار کارکردگی کی بدولت راولپنڈی…

54 mins ago