بھارت میں شوہر کے سامنے نئی نویلی دلہن کے ساتھ اجتماعی زیادتی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں نئی نویلی دلہن کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، جبکہ اندور میں ایک 40 سالہ ذہنی بیمار خاتون کے ساتھ بھی مبینہ زیادتی کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں 2 دن کے دوران ریوا اور اندور میں زیادتی کے دو الگ الگ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں ریوا میں ایک نئی شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ریوا میں ایک پکنک اسپاٹ پر نئی شادی شدہ خاتون کو 5 افراد نے اس وقت اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ گھومنے نکلی تھی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ریوا کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) ہمالی پاٹھک نے میڈیا کو بتایا کہ متاثرہ خاتون اور اس کے شوہر کی عمریں 19-20 سال ہیں اور وہ ابھی کالج میں زیر تعلیم ہیں۔

ڈی ایس پی نے بتایا کہ خاتون نے پولیس کو بیان دیا کہ شوہر سے جھگڑے کے بعد 5 افراد نے اس کے قریب آکر اسے ہراساں کیا اور پھر باری باری اس کے ساتھ زیادتی کی۔واقعے کے بعد جوڑے نے منگل کو دوپہر 1:30 بجے کے قریب پولیس سے رجوع کیا۔ پولیس نے متاثرہ کا طبی معائنہ کروایا اور اسی دن شام کو ایف آئی آر درج کرلی۔

دوسری جانب اندور میں بھی ایک 40 سالہ ذہنی بیمار خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک 20 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون کو رات کے وقت تنہا سڑک پر دیکھ کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور پھر فرار ہو گیا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو شناخت کرکے گرفتار کر لیا ہے، عدالت نے ملزم کو جوڈیشل کسٹڈی میں بھیج دیا ہے جبکہ متاثرہ خاتون کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

Recent Posts

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر عائد پابندی ختم

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔…

5 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیلِ نو کردی

جسٹس منصور علی شاہ ججز کمیٹی کا حصہ ہوں گے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس…

9 mins ago

معیشت درست سمت پر گامزن، مہنگائی کم اور معاشی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں: گورنر سٹیٹ بینک

واشنگٹن(قدرت روزنامہ ) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ معیشت درست سمت…

29 mins ago

بیرون ملک سے جعلی دستاویزات پر پاکستان آنے والا مسافر گرفتار

ملزم کے پاسپورٹ پر جعلی ویزا لگا ہوا تھا، مزید تفتیش جاری کراچی(قدرت روزنامہ)بیرون ملک…

40 mins ago

عمران خان کو جیل سے نکال کر پختونخوا لانے کیلیے پورا زور لگاؤں گا، علی گنڈاپور

بشریٰ بی بی نے سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت نہیں کی، ان سے مشاورت…

53 mins ago

شاہد اشرف تارڑ وزیراعلیٰ مریم کے مشیر برائے خصوصی اقدامات مقرر

لاہور (قدرت روزنامہ ) شاہد اشرف تارڑ کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مشیر…

53 mins ago