پاکستان میں اگلے سال مہنگائی مزید کم ہوگی، آئی ایم ایف


ٹیکس وصولی میں بہتری اورمسائل حل کر کے آمدنی بڑھائی جا سکتی ہے، ڈائریکٹرمڈل ایسٹ اینڈ سنٹرل ایشیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کےڈائریکٹرمڈل ایسٹ اینڈ سینٹرل ایشیا جیہادایزور نے کہا ہے کہ مہنگائی 29 فیصد سے کم ہو کر اس سال 12.6 فیصد ہوگئی ہے، توقع ہے پاکستان میں اگلے سال مہنگائی مزیدکم ہوکر 10.6 فیصد پر آ جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستانی معیشت کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ سال 2024-25 میں پاکستانی معیشت 3.2 فیصد کی شرح سےترقی کرےگی، یہ پاکستانی معیشت میں ایک بہتری کا اشارہ ہے۔
آئی ایم ایف ڈائریکٹر برائے مڈل ایسٹ کا کہنا تھا کہ مہنگائی 29 فیصد سے کم ہو کر اس سال 12.6 فیصد ہوگئی ہے، توقع ہے پاکستان میں اگلے سال مہنگائی مزیدکم ہوکر 10.6 فیصد پر آ جائے گی، پاکستانی حکومت کے اصلاحاتی پیکج کےکئی اہم مقاصد ہیں،مالی استحکام کا حصول، آمدنی میں اضافہ، خسارے میں کمی ترجیحات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی میں بہتری اورمسائل حل کر کے آمدنی بڑھائی جا سکتی ہے،ریاستی ملکیتی اداروں میں اصلاحات بھی اہم ترجیحات میں شامل ہیں اس سے پاکستان میں نجی شعبے کے لیے مزید مواقع پیدا ہوں گے، پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور پاکستانی معیشت کو زیادہ برآمدی صلاحیت حاصل ہوگی۔
جیہاد ایزور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کے لیے ماحول سازگار بنے گا،مالیاتی پالیسی مہنگائی میں کمی اور سرمائے کی روانی میں رکاوٹیں دور کرنے میں مددگار ہے، اس سے کرنٹ اکاؤنٹ پر بوجھ کم ہوگا، معیشت میں استحکام آئے گا اور مالیاتی خطرات میں کمی اورتوانائی شعبے میں بہتری آئے گی۔

Recent Posts

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

24 mins ago

پنجاب حکومت کا “پودا لگاؤ، پیسہ بناؤ” منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…

42 mins ago

پاکستان اور جرمنی کا بلین ٹری منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے پر اتفاق

جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…

1 hour ago

انسداد دہشتگردی عدالت؛ مراد سعید، حماد اظہر و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…

1 hour ago

چکوال :پرانی دشمنی کا شاخسانہ ، خاتون اپنے بھائی اور بیٹے سمیت قتل

چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…

2 hours ago

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواست دائر

ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…

2 hours ago