انسٹا پر 14 ملین فالورز رکھنے والی ایشوریا کس ایک شخصیت کو فالو کرتی ہیں؟

ممبئی(قدرت روزنامہ )بالی وڈ سپر سٹار ایشوریا رائے انسٹا گرام پر زیادہ ایکٹو نظر نہیں آتیں لیکن اس کے باوجود ان کے انسٹا پرفالورز کی تعداد 14 ملین سے زائد ہے۔
ایشوریا نے جب انسٹاگرام جوائن کیا تو چند ہی گھنٹوں میں ان کے فالورز کی تعداد لاکھوں ہوگئی تھی، آج بھی ایشوریا انسٹا پر روزانہ پوسٹ نہیں کرتیں لیکن وہ جب بھی کوئی پوسٹ اپ لوڈ کریں تو سیکنڈز میں وائرل ہوجاتی ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایشوریا انسٹاگرام پر خود صرف ایک ہی شخص کو فالو کرتی ہیں؟
انسٹاگرام پر ایشوریا کے فولور زکی تعداد 14.3 ملین ہے لیکن اداکارہ انسٹاگرام پر خود صرف ایک ہی شخص کو فالو کرتی ہیں اور وہ شخصیت ان کے شوہر ابھیشیک بچن ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان طلاق کی مسلسل افواہوں کے دوران دونوں شخصیات کا تاحال ایک دوسرے کو فالو کرنا بھی اس بات کا ثبوت ہوسکتا ہے فی الحال سب ٹھیک ہے۔
اداکار جوڑی ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان طلاق کی افواہیں ویسے تو 2سالوں سے چل رہی ہیں لیکن رواں برس ان افواہوں نے زور پکڑ لیا، اس کی بڑی وجہ دونوں میاں بیوی کو ایونٹس میں الگ الگ شرکت کرتے دیکھنا تھا۔
ایشوریا نے اب تک اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ہونے والی چہ مگوئیوں پر تبصرہ نہیں کیا ہے جبکہ ابھیشیک شادی کی انگوٹھی دکھا کر شادی شدہ ہونے دعویٰ کرچکے ہیں۔

Recent Posts

سوشانت سنگھ خودکشی کیس، بھارتی سپریم کورٹ نے ریا چکروتی کی قسمت کا فیصلہ سنا دیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کو آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت…

1 min ago

امریکی سفارتخانہ کی جانب غزہ مارچ کرنے پر سینیٹر مشتاق پر دہشتگردی کا مقدمہ

گزشتہ روز 3 خواتین سمیت 30 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا اسلام آباد (قدرت…

6 mins ago

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر عائد پابندی ختم

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔…

12 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیلِ نو کردی

جسٹس منصور علی شاہ ججز کمیٹی کا حصہ ہوں گے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس…

16 mins ago

معیشت درست سمت پر گامزن، مہنگائی کم اور معاشی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں: گورنر سٹیٹ بینک

واشنگٹن(قدرت روزنامہ ) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ معیشت درست سمت…

36 mins ago

بیرون ملک سے جعلی دستاویزات پر پاکستان آنے والا مسافر گرفتار

ملزم کے پاسپورٹ پر جعلی ویزا لگا ہوا تھا، مزید تفتیش جاری کراچی(قدرت روزنامہ)بیرون ملک…

46 mins ago