بیرون ملک سے جعلی دستاویزات پر پاکستان آنے والا مسافر گرفتار


ملزم کے پاسپورٹ پر جعلی ویزا لگا ہوا تھا، مزید تفتیش جاری
کراچی(قدرت روزنامہ)بیرون ملک سے جعلی دستاویزات پر پاکستان آنے والا مسافر گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر ایک کارروائی کے دوران جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت محمد سبحان کی نام سے ہوئی ، جس کے پاسپورٹ پر جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔
ملزم فلائٹ نمبر G9-548 کے ذریعے پاکستان پہنچا تھا ۔ رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے ملزم کے پاسپورٹ پر سعودی عرب کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا جب کہ سکینڈ لائن آفس کی فرانزک رپورٹ کے مطابق ویزے میں کسی قسم کی سکیورٹی خصوصیات بھی موجود نہیں تھیں۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے 2 لاکھ 50 ہزار روپے کے عوض مذکورہ ویزا حاصل کیا۔ ملزم کو گرفتار کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Recent Posts

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بیرون ملک روانہ

سابق چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ معمول کا پروٹوکول اسٹاف تھا، قاضی…

7 mins ago

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 4 ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم

جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیئے کہ جو بچے امتحان میں بیٹھے ہیں ان…

20 mins ago

امریکی سرپرستی میں اسرائیل پورے خطے پر جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے، حافظ نعیم

ایران پر فضائی حملہ ناجائز صہیونی ریاست کی توسیع پسندانہ سوچ کا ثبوت ہے، امیر…

32 mins ago

وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید، 5 زخمی

خودکش حملہ آور نے بارود سے بھرا رکشہ چیک پوسٹ سے ٹکرا کر دھماکے سے…

1 hour ago

سعودی عرب سمیت متعدد ممالک کی ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت

ایران پر حملہ ملکی خود مختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، سعودی وزارت…

1 hour ago

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا آئندہ ہفتے دورہ سعودی عرب کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا آئندہ ہفتے…

2 hours ago