چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیلِ نو کردی


جسٹس منصور علی شاہ ججز کمیٹی کا حصہ ہوں گے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیلِ نو کردی۔
ججز کمیٹی میں تبدیلی آرڈیننس کے تحت عمل میں لائی گئی۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے تحت چیف جسٹس پاکستان کو کمیٹی کے تیسرے ممبر کی نامزدگی کا اختیار دیا گیا تھا۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے زریعے ججز کمیٹی میں پھر تبدیلی کردی گئی۔ رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ اسلم کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی ججز کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ ججز کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ کو شامل کردیا گیا جبکہ جسٹس منیب اختر کو بھی کمیٹی میں شامل کر لیا گیا ہے۔
ججز کمیٹی میں تبدیلی آرڈیننس کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے تحت چیف جسٹس پاکستان کو کمیٹی کے تیسرے ممبر کی نامزدگی کا اختیار دیا گیا تھا. ججز کمیٹی میں جسٹس منیب اختر کے بجائے جسٹس امین الدین خان کو شامل کیا گیا تھا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ججز کمیٹی پر اختلافی خط لکھا تھا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے خط میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کو عدالتی یا انتظامی سطح پر فل کورٹ بلا کر طے کرنے کی رائے دی تھی ۔جسٹس منصور علی شاہ نے خط میں ترمیمی آرڈیننس کی قانونی حیثیت طے ہونے تک جسٹس منیب اختر کو کمیٹی میں شامل کرنے کی رائے دی تھی۔

Recent Posts

حکومت 1 جھوٹ چھپانے کیلئے 100 جھوٹ بول رہی ہے: بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ)مشیرِ اطلاعات کے پی بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ حکومت ایک…

9 mins ago

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بیرون ملک روانہ

سابق چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ معمول کا پروٹوکول اسٹاف تھا، قاضی…

22 mins ago

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 4 ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم

جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیئے کہ جو بچے امتحان میں بیٹھے ہیں ان…

34 mins ago

امریکی سرپرستی میں اسرائیل پورے خطے پر جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے، حافظ نعیم

ایران پر فضائی حملہ ناجائز صہیونی ریاست کی توسیع پسندانہ سوچ کا ثبوت ہے، امیر…

46 mins ago

وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید، 5 زخمی

خودکش حملہ آور نے بارود سے بھرا رکشہ چیک پوسٹ سے ٹکرا کر دھماکے سے…

1 hour ago

سعودی عرب سمیت متعدد ممالک کی ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت

ایران پر حملہ ملکی خود مختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، سعودی وزارت…

2 hours ago