سوشانت سنگھ خودکشی کیس، بھارتی سپریم کورٹ نے ریا چکروتی کی قسمت کا فیصلہ سنا دیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کو آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں سپریم کورٹ آف انڈیا کی جانب سے بڑا ریلیف مل گیا . ریا چکرورتی سے متعلق سپریم کورٹ آف انڈیا نے سی بی آئی کے لک آؤٹ سرکلر کو کالعدم قرار دے دیا ہے دیتے ہوئے اداکارہ کے حق میں فیصلہ سنا دیا .

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت ان مشہور اداکاروں میں سے ایک ہیں جو اپنی کم عمری میں انتقال کر گئے تھے . انہوں نے14 جون 2020 کو ممبئی باندرہ میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں خودکشی کرلی تھی .

اور شاید یہی وہ دن تھا جس نے پوری فلم انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا تھا تاہم اداکار کی اچانک موت کے بعد سوشانت کے اہل خانہ نے ریا چکرورتی اور ان کی فیملی کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا . بعد ازاں سی بی آئی نے کیس میں اداکارہ اور اہل خانہ کے خلاف ایک لک آؤٹ سرکلر جاری کیا تھا جس کے باعث وہ بیرون ملک سفر کرنے سے قاصر رہے .

تاہم اب بھارتی میڈیا کی جانب سے بڑی خبر کا انکشاف ہوا ہے جس کے مطابق ریا چکرورتی سے متعلق سپریم کورٹ آف انڈیا نے سی بی آئی کے لک آؤٹ سرکلر کو کالعدم قرار دے دیا ہے .

رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن (سی بی آئی)، بیورو آف امیگریشن اور مہاراشٹر حکومت کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو خارج کر دیا،جس میں ریا چکرورتی، بھائی، والد اور دیگر کے خلاف لک آؤٹ نوٹس کو کالعدم قرار دینے کے بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا .

واضح رہے کہ آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت اور ریا چکرورتی اس وقت تعلقات میں تھے تاہم سوشانت کے اچانک انتقال کے بعداداکار کے والد نے ایک ایف آئی آر درج کرائی، جس میں چکرورتی پر خودکشی پر اکسانے اور منی لانڈرنگ کا الزام لگایا .
جس کے بعد میں اداکارہ کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گرفتار کیا تھا اور وہ تقریباً ایک ماہ جیل میں رہیں،بعدازاں بمبئی ہائی کورٹ نے اداکارہ کو ضمانت دی اور کہا کہ ان کے خلاف کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے .

. .

متعلقہ خبریں