سوشانت سنگھ خودکشی کیس، بھارتی سپریم کورٹ نے ریا چکروتی کی قسمت کا فیصلہ سنا دیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کو آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں سپریم کورٹ آف انڈیا کی جانب سے بڑا ریلیف مل گیا۔ ریا چکرورتی سے متعلق سپریم کورٹ آف انڈیا نے سی بی آئی کے لک آؤٹ سرکلر کو کالعدم قرار دے دیا ہے دیتے ہوئے اداکارہ کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت ان مشہور اداکاروں میں سے ایک ہیں جو اپنی کم عمری میں انتقال کر گئے تھے۔ انہوں نے14 جون 2020 کو ممبئی باندرہ میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں خودکشی کرلی تھی۔

اور شاید یہی وہ دن تھا جس نے پوری فلم انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا تھا تاہم اداکار کی اچانک موت کے بعد سوشانت کے اہل خانہ نے ریا چکرورتی اور ان کی فیملی کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔بعد ازاں سی بی آئی نے کیس میں اداکارہ اور اہل خانہ کے خلاف ایک لک آؤٹ سرکلر جاری کیا تھا جس کے باعث وہ بیرون ملک سفر کرنے سے قاصر رہے۔

تاہم اب بھارتی میڈیا کی جانب سے بڑی خبر کا انکشاف ہوا ہے جس کے مطابق ریا چکرورتی سے متعلق سپریم کورٹ آف انڈیا نے سی بی آئی کے لک آؤٹ سرکلر کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن (سی بی آئی)، بیورو آف امیگریشن اور مہاراشٹر حکومت کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو خارج کر دیا،جس میں ریا چکرورتی، بھائی، والد اور دیگر کے خلاف لک آؤٹ نوٹس کو کالعدم قرار دینے کے بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت اور ریا چکرورتی اس وقت تعلقات میں تھے تاہم سوشانت کے اچانک انتقال کے بعداداکار کے والد نے ایک ایف آئی آر درج کرائی، جس میں چکرورتی پر خودکشی پر اکسانے اور منی لانڈرنگ کا الزام لگایا۔
جس کے بعد میں اداکارہ کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گرفتار کیا تھا اور وہ تقریباً ایک ماہ جیل میں رہیں،بعدازاں بمبئی ہائی کورٹ نے اداکارہ کو ضمانت دی اور کہا کہ ان کے خلاف کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔

Recent Posts

حکومت 1 جھوٹ چھپانے کیلئے 100 جھوٹ بول رہی ہے: بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ)مشیرِ اطلاعات کے پی بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ حکومت ایک…

3 mins ago

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بیرون ملک روانہ

سابق چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ معمول کا پروٹوکول اسٹاف تھا، قاضی…

16 mins ago

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 4 ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم

جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیئے کہ جو بچے امتحان میں بیٹھے ہیں ان…

28 mins ago

امریکی سرپرستی میں اسرائیل پورے خطے پر جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے، حافظ نعیم

ایران پر فضائی حملہ ناجائز صہیونی ریاست کی توسیع پسندانہ سوچ کا ثبوت ہے، امیر…

40 mins ago

وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید، 5 زخمی

خودکش حملہ آور نے بارود سے بھرا رکشہ چیک پوسٹ سے ٹکرا کر دھماکے سے…

1 hour ago

سعودی عرب سمیت متعدد ممالک کی ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت

ایران پر حملہ ملکی خود مختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، سعودی وزارت…

1 hour ago