ولن کا کردار ادا کرنے والے اداکار پر خاتون کا سرِ عام تشدد

ممبئی (قدرت روزنامہ) جہاں کچھ فلموں اور ڈراموں کی کہانی بعض اوقات مداحوں کو اتنا محو کردیتی ہے کہ وہ کرداروں کے ساتھ ہنستے اور روتے ہیں وہیں بعض اوقات اداکاروں کو منفی کرداروں پر مداحوں کی ناراضی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تاہم یہ ناراضی اس حد تک بڑھ جائے کہ کسی اداکار کو سرِ عام تشدد کا سامنا کرنا پڑے ایسا کافی غیر معمولی ہے۔

ایسا ہی واقعہ بھارت میں تیلگو انڈسٹری کے ایک اداکار کے ساتھ پیش آیا جہاں ولن کا کردار ادا کرنے والے اداکار کو خاتون سے سرِ عام پیٹ ڈالا۔

تیلگو اداکار این ٹی رامسوامی کو اپنی تازہ ترین فلم لو ریڈی کی اسکریننگ کے بعد سامعین کے ایک رکن کی جانب سے غیر متوقع حملے کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ واقعہ جمعرات کو حیدرآباد میں اس وقت پیش آیا جب رامسوامی اور دیگر کاسٹ کے ارکان نے فلم دیکھنے والے شائقین کو حیران کرنے کے لیے ایک مقامی تھیٹر کا دورہ کیا۔

مذکورہ واقعے کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رامسوامی اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ اسٹیج پر کھڑے ہو کر ناظرین کا شکریہ ادا کررہے ہوتے ہیں۔

اسی اثنا میں ایک غصے میں بھری خاتون تیزی سے اسٹیج پر چڑھ کر اداکار کے پاس پہنچیں اور انہیں تھپڑ مار کر فلم میں ان کے کردار کے حوالے سے سوالات کیے۔

ناظرین نے خاتون کو نہ صرف رامسوامی کو تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا گیا بلکہ انہیں اپنے کالر سے پکڑ کر جھنجھوڑ ڈالا اور اونچی آواز میں پوچھا کہ انہوں نے ‘ہیرو ہیروئن’ کو پریشان کیوں کیا۔

رامسوامی اس چونکا دینے والے واقعے پر ہکا بکا نظر آئے اور فوراً ہی سیکیورٹی اور کاسٹ میں شامل دیگر اداکاروں نے انہیں مزید تصادم سے بچانے کے لیے مداخلت کی۔

اس صورتحال کے باوجود رامسوامی نے اپنے اوپر قابو رکھا کیونکہ ان کے ساتھی اور تھیٹر کے گارڈز نے بھی اداکار کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فوری کارروائی کی اور خاتون کو احاطے سے باہر لے گئے جبکہ تھیٹر دیکھنے والے حیرانی سے یہ سارا معاملہ دیکھتے رہے۔

Recent Posts

بانیٔ پی ٹی آئی سے ملنے جیل جانے کی بات قبل از وقت ہے: مولانا فضل الرحمٰن

سرگودھا (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ…

21 mins ago

چیف جسٹس کا سپریم کورٹ کی تمام عدالتوں کو لائیو اسٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ

لائیو اسٹریمنگ سروس کے لیے مطلوبہ کیمرے سمیت دیگر آلات کی خریداری کے لیے جائزہ…

32 mins ago

حکومت کی استعمال شدہ گاڑیوں پر پابندی لگانے کی تیاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ…

47 mins ago

پاکستان مضبوط عالمی مالیاتی ڈھانچے کا خواہاں ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان…

1 hour ago

پشین میں 65 غیر حاضر اساتذہ ملازمت سے برطرف

پشین (قدرت روزنامہ)پشین میں 65 غیر حاضر اساتذہ کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔اس…

1 hour ago

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ختم

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ختم کر دی گئی۔…

2 hours ago