وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید، 5 زخمی


خودکش حملہ آور نے بارود سے بھرا رکشہ چیک پوسٹ سے ٹکرا کر دھماکے سے اڑادیا
شمالی وزیرستان(قدرت روزنامہ)خیبر پختون خوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں فورسز کی چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔
میرعلی کے علاقے عیدک میں پولیس اور آرمی کی جوائنٹ چیک پوسٹ ’اسلم‘ پر خودکش حملہ میں 8 افراد شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔
سینئر پولیس آفیسر کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھرا رکشہ چیک پوسٹ سے ٹکرا کر دھماکے سے اڑادیا۔ شہید افراد میں چار پولیس اہلکار، 2 فوجی اور دو عام شہری شامل ہیں۔ دھماکے میں چیک پوسٹ کے ساتھ ساتھ ایک فوجی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر میران شاہ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث شہید افراد کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرلیا اور مزید کارروائی جاری ہے۔
ایک دوسرے واقعے میں صوبہ خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک کے گاٶں گل امام گاؤں میں فوجی قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا۔ دھماکہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد کی شہادت ہوئی، ان بزدلانہ کارروائیوں کے خلاف خیبرپختونخوا پولیس ہمیشہ صف اول میں کھڑی ہے۔

Recent Posts

بانیٔ پی ٹی آئی سے ملنے جیل جانے کی بات قبل از وقت ہے: مولانا فضل الرحمٰن

سرگودھا (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ…

24 mins ago

چیف جسٹس کا سپریم کورٹ کی تمام عدالتوں کو لائیو اسٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ

لائیو اسٹریمنگ سروس کے لیے مطلوبہ کیمرے سمیت دیگر آلات کی خریداری کے لیے جائزہ…

36 mins ago

حکومت کی استعمال شدہ گاڑیوں پر پابندی لگانے کی تیاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ…

51 mins ago

پاکستان مضبوط عالمی مالیاتی ڈھانچے کا خواہاں ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان…

1 hour ago

پشین میں 65 غیر حاضر اساتذہ ملازمت سے برطرف

پشین (قدرت روزنامہ)پشین میں 65 غیر حاضر اساتذہ کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔اس…

1 hour ago

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ختم

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ختم کر دی گئی۔…

2 hours ago