ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 4 ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم


جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیئے کہ جو بچے امتحان میں بیٹھے ہیں ان کے ساتھ کوئی کھیل نا کھیلا جائے۔
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے میڈیکل اینڈ ڈٰینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں سے متعلق درخواست پر ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 4 ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ کوئی کھیل نا کھیلا جائے، ہم بچوں کے سر پر تلوار لٹکنے نہیں دے سکتے۔
جسٹس صلاح الدین پہنور کی سربراہی میں جسٹس امجد علی سہیتو پر مشتمل بینچ کے روبرو ایم ڈی کیٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پچھلی سماعت پر کمیٹی کی تشکیل کا حکم دیا تھا۔ کمیٹی نے کچھ کام کیا یا گھر پر سوتے رہے؟ کمیٹی کی چئرپرسن شیریں ناریجو نے رپورٹ عدالت میں پیش کی۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بنیادی ذمہ داری پی ایم ڈی سی اور ڈاؤ یونیورسٹی کی تھی۔ ٹیسٹنگ ایجنسی کا مقصد الگ ہوتا ہے، آپ جامعات کو پھنسا دیتے ہیں۔ کبھی جناح سندھ یونیورسٹی کو ذمہ داری دی کبھی ڈاؤ یونیورسٹی کو۔
شیریں ناریجو نے بتایا کہ کمیٹی نے ڈاؤ یونیورسٹی کے امتحان کے نظام کو چیک کیا ہے۔ درخواستگزاروں کے بیانات اور شواہد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کچھ طلبا نے رابطہ کیا کہ امتحان دوبارہ نہیں ہونا چاہیے۔ ایسے طلبا کے بیانات بھی لئے ہیں۔ کمیٹی کی تحقیقات میں امتحان کے نظام میں خامیاں پائی گئی ہیں۔ مختلف پوائنٹ پر سسٹم کمپرومائز ہوا ہے۔ امتحانی نظام کے ذمہ داران میں چالیس بیالیس افراد شامل رہے ہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مکینزم کمپرومائز ہوا ہے، مطلب پرچہ لیک ہوا ہے؟ شیریں ناریجو نے کہا کہ واٹس ایپ پر جوابات اور مختلف سوالات موجود تھے۔
جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیئے کہ جو بچے امتحان میں بیٹھے ہیں ان کے ساتھ کوئی کھیل نا کھیلا جائے۔ ہم بچوں کے سر پر تلوار تو نہیں لٹکنے دے سکتے۔
پی ایم ڈی سی کے وکیل نے موقف دیا کہ ہم اس حوالے سے انکوائری کررہے ہیں جو زمہ دار ہیں اس تمام معاملے میں۔ پیپر کے آؤٹ ہونے کے حوالے سے بھی انکوائری کا عمل جاری ہے۔ جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیئے کہ جو طاقت ور لوگ ہیں ان کے ہاتھوں میں آپ لوگ کھیل رہے ہیں۔ دیگر یونیورسٹیوں پر آپ لوگوں کا کوئی اختیار نہیں ہے۔
وکیل نے موقف اپنایا کہ پی ایم ڈی سی کی ریگولیشن میں لمز و دیگر یونیورسٹی بھی آتی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کتنے پیسے آپ لوگوں کو ملے ہیں ان امتحانات کے حوالے سے۔ پی ایم ڈی سی کے وکیل نے موقف دیا کہ اس کا فی الحال میرے پاس کوئی حساب موجود نہیں ہے۔
جسٹس امجد علی سہتو نے ریمارکس دیئے کہ آپ لوگوں کو ساڑھے 4 کروڑ سے زیادہ کی ہی رقم ملی ہوگی۔جسٹس صلاح الدین پہبور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کا اختیار صرف غریب لوگوں پر چلتا ہے۔
پی ایم ڈی سی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ہمارا یونیورسٹی کے ساتھ معاہدہ ہوتا ہے، جس کے مطابق ہم لوگ کام کرتے ہیں۔جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس میں کہا کہ اگر پی ایم ڈی سی استعفیٰ دے تو پھر بات الگ ہو جائے گی۔
عدالت نے درخواستوں پر مختصر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو 4 ہفتوں میں دوبارا امتحان لینے کا حکم دیدیا، تفصیلی فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔

Recent Posts

بانیٔ پی ٹی آئی سے ملنے جیل جانے کی بات قبل از وقت ہے: مولانا فضل الرحمٰن

سرگودھا (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ…

26 mins ago

چیف جسٹس کا سپریم کورٹ کی تمام عدالتوں کو لائیو اسٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ

لائیو اسٹریمنگ سروس کے لیے مطلوبہ کیمرے سمیت دیگر آلات کی خریداری کے لیے جائزہ…

38 mins ago

حکومت کی استعمال شدہ گاڑیوں پر پابندی لگانے کی تیاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ…

53 mins ago

پاکستان مضبوط عالمی مالیاتی ڈھانچے کا خواہاں ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان…

1 hour ago

پشین میں 65 غیر حاضر اساتذہ ملازمت سے برطرف

پشین (قدرت روزنامہ)پشین میں 65 غیر حاضر اساتذہ کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔اس…

2 hours ago

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ختم

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ختم کر دی گئی۔…

2 hours ago