چیف جسٹس کا سپریم کورٹ کی تمام عدالتوں کو لائیو اسٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ


لائیو اسٹریمنگ سروس کے لیے مطلوبہ کیمرے سمیت دیگر آلات کی خریداری کے لیے جائزہ لیا جا رہا ہے، ذرائع
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کی تمام عدالتوں کو لائیو اسٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں تاہم اس سے سائلین کی رضامندی سے مشروط کردیا ہے۔
سپریم کورٹ کے ذرائع نے بتایا کہ منصوبے کے تحت سپریم کورٹ کی تمام کورٹ رومز میں لائیو اسٹریمنگ سروس فراہم کی جائے گی اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی خصوصی ہدایات پر لائیو اسٹریمنگ سروس فراہم کی جا رہی ہے۔
چیف جسٹس نے لائیو اسٹریمنگ کی سروس سائلین کی رضامندی کے ساتھ مشروط کردی ہے،کسی خاتون سائل کی رضامندی کے تحت کیس کی سماعت میں رازداری برتی جائے گی جبکہ لائیو اسٹریمنگ کی سروس کے تحت عدالت کی کارروائی تک دنیا بھر سے رسائی حاصل ہوگی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ لائیو اسٹریمنگ سروس کے تحت اوورسیز پاکستانی سائلین بھی اپنے مقدمات کی سماعت براہ راست دیکھ سکیں گے، لائیو اسٹریمنگ سروس کے لیے مطلوبہ کیمرے سمیت دیگر آلات کی خریداری کے لیے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اس ضمن میں لائیو اسٹریمنگ سروس کے لیے کمیٹی پروپوزل تیار کر کے حتمی منظوری کے لیے چیف جسٹس پاکستان کو بھجوائے گی۔
خیال رہے کہ اس وقت سپریم کورٹ کے صرف کمرہ عدالت نمبر ایک میں لائیو اسٹریمنگ سروس فراہم کی گئی ہے، جو سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دور میں شروع کی گئی تھی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی رہنما زین قریشی مستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی زین قریشی ڈپٹی…

9 mins ago

محکمہ موسمیات نے پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران…

20 mins ago

9مئی کے مقدمات میں عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چودھری کی ضمانتیں مسترد

لاہور (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے…

27 mins ago

عمران خان کو جیل میں سہولیات کی مبینہ عدم فراہمی کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عمران خان کو جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی پراسلام آباد…

35 mins ago

چیئرمین پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کے نئے کپتان کا فیصلہ کرلیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وکٹ کیپر بلے باز محمد…

38 mins ago

فتنتہ الخوارج کے حملے کو دلیری سے ناکام بنانے والے جینٹل مین کیڈٹ عارف اللہ شہید مکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپردِ خاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ )ضلع لکی مروت میں گذشتہ روز مسجد پر فتنتہ الخوارج کے حملے کو…

41 mins ago