گریڈ 1سے 15تک نوکریاں ہی نوکریاں! حکومت نے بیروزگاری جوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کرلیا ،افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کیلئے محکموں میں گریڈ 1تا15میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کی جائیں گی۔چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں سیکرٹریز کانفرنس ہوئی جس میں ہدایات جاری کی گئیں۔اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام،
پاکستان سٹیزن پورٹل، ڈینگی، کورونا ، زیر التواء انکوائریز اور پنشن کیسز کا جائزہ لیا گیا۔چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ بھرتیاں صرف میرٹ پر ہوں، کسی کی حق تلفی نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ مافرادی قوت کی کمی پورا کرنے سے محکموں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی،محکموںمیں تقرر وتبادلے سوچ سمجھ کر اور کارکردگی کی بنیاد پر کئے جائیں۔انہوںنے کہا کہ ترقیاتی سکیمیں سماجی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں،ترقیاتی پروگرام میں فنڈز کے بروقت استعمال اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے،ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ وقت میں تکمیل کیلئے محکمے محنت سے کام کریں۔ انہوںنے کہا کہ چیف ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت کا ہر ماہ باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔ چیف سیکرٹری نے سکیموں کی منظوری، فنڈز کے اجرا ء کے سلسلے میں چیئرمین پی اینڈڈی اور سیکرٹری خزانہ کی خدمات کی تعریف کی ۔چیف سیکرٹری نے محکموں کو ڈینگی اور کورونا کے حوالے سے جاری گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے حوالے سے مانیٹرنگ، سرویلنس اوررپورٹنگ کے عمل پر خصوصی توجہ دی جائے،ڈینگی لارواکی تلفی اور مچھروں کی افزائش کی ممکنہ جگہوں پر صفائی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ چیف سیکرٹری نے مزید کہا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے،افسران عوامی خدمت کے جذبے کی ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ زیر التو اء انکوائریز اور پنشن کیسز کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔

Recent Posts

جعلی پارلیمنٹ سے ترمیم کرانا زیادتی ہے، مولانا فضل الرحمٰن

پشاور(قدرت روزنامہ) جمیعت علمائے اسلام کے نومنتخب امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

سوشل میڈیا اور فلموں کا اثر ‘ پاکستان میں لرزا خیز واردات 15 سالہ بچے نے 13 سالہ بچے کو کیسے قتل کیا ؟

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں 10 روز قبل ہزارہ تاؤن کے علاقے میں 6 سالہ بچے…

2 hours ago

6 وزارتیں، ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب نے وفاقی حکومت کی 6 وزارتیں…

2 hours ago

دانیا شاہ کے ساتھ وائرل ویڈیو میں اجنبی شخص کی شناخت ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اہلیہ کی…

2 hours ago

ہانیہ عامر کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنا…

2 hours ago

حکومت کو پنڈی معاہدے کی خلاف ورزی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کے دو…

3 hours ago