محکمہ موسمیات نے پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی پنجاب سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں دھند کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اتوار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں سموگ اور ہلکی دھندکا امکان ہے مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ بعداز دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے ۔خیبر پختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم چترال، دیر، سوات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ دن کے درجہ حرارت معمول سے03 سے 05 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے ،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ،کمشیر ، گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: ٹنڈوجام، حیدرآباد، لسبیلہ، شہید بینظیر آباد 42، چھور اور میرپورخاص میں 41ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Recent Posts

سعودی حکومت پاکستانی بھکاریوں سے پریشان

لاہور(قدرت روزنامہ) چیئرمین علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے سعودی حکومت پاکستانی بھکاریوں…

53 mins ago

قاضی فائز عیسیٰ نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ برطانیہ کی قدیم ترین…

1 hour ago

کراچی میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی

کراچی (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں کراچی میں موسم گرم رہنے کی…

1 hour ago

مہمند ڈیم پراجیکٹ کے حوالے سے بڑی خوشخبری سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مہمند ڈیم کے حوالے سے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے،…

1 hour ago

سندھ حکومت نے افسران کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ حکومت نے جیل خانہ جات سندھ کے افسران تنخواہوں میں اضافے…

1 hour ago

ودیا بالن نے” بھول بھلیاں 2″ میں کام نہ کرنے کی وجہ سےپردہ اٹھادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم…

1 hour ago