ودیا بالن نے” بھول بھلیاں 2″ میں کام نہ کرنے کی وجہ سےپردہ اٹھادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم "بھول بھلیاں" کے سیکوئل "بھول بھلیاں 2" میں کام کرنے سے انکار اس خوف سے کیا کہ اگر سیکوئل میں ان کی کارکردگی اچھی نہ رہی تو ان کے اصل کام پر منفی اثر پڑ سکتا ہے .
ودیا بالن، جو یکم نومبر کو ریلیز ہونے والی "بھول بھلیاں 3" میں دوبارہ اپنے کردار میں نظر آئیں گی، نے بتایا کہ انہوں نے اس حوالے سے ہدایتکار انیس بزمی سے کہا، "بھول بھلیاں نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اور میں یہ خطرہ مول نہیں لے سکتی تھی .

"

انہوں نے وضاحت کی کہ "بھول بھلیاں" ان کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے، اور وہ اس کامیابی کو داؤ پر لگانے کے حق میں نہیں تھیں . تاہم، اب "بھول بھلیاں 3" میں ان کی واپسی کو شائقین بے حد پسند کر رہے ہیں اور فلم جلد سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے .

. .

متعلقہ خبریں