مہمند ڈیم پراجیکٹ کے حوالے سے بڑی خوشخبری سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مہمند ڈیم کے حوالے سے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے، پراجیکٹ پر پانی کا رخ تبدیل کرنے کامشکل مرحلہ مکمل ہونے کے ساتھ ہی پاکستان میں پانی کے بڑے ذخیرے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں پانی کے ایک اور بڑے ذخیرے کا اضافہ اُس وقت ہوا جب اونچائی اور کنکریٹ کی تعمیر کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں اور پاکستان کے پہلے مہمند ڈیم پراجیکٹ پر پانی کار خ تبدیل کرنے کا مشکل مرحلہ مکمل کرلیا گیا۔2019 میں شروع ہونے والے منصوبہ کی 12 سائٹس پر بیک وقت کام جاری ہے،800 میگا واٹ کے حامل ڈیم کا 35 فیصد کام مکمل،تعمیر 2027 کے اختتام پر ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق 8787 ایکٹر رقبہ، ایک اعشاریہ29 ملین ایکٹر فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے جبکہ اس کی مدد سے نو روپے تخمینہ کی سستی ترین بجلی تیار کی جارہی ہے۔اس ڈیم کی تعمیری لاگت224 ارب روپے ہے جو 9 سے 10 شدت کے زلزلہ کی برداشت کرنے اور تین ارب یونٹ کی پیداواری صلاحیت کا حامل بھی ہے۔کنکریٹ فیس راک فل(Conceretr Face Rock Fill) مہمند ڈیم پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔ دوہزار انیس میں شروع ہونے والے منصوبہ میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے اور دریا کا رخ تبدیل کرنے کے بعد35 فیصد کام مکمل کرلیا گیا۔

مہمند ڈیم سائٹ پر منصوبے کے حوالے سے بریفنگ کے دوران پراجیکٹ ڈائریکٹر اور جنرل مینجر واپڈا عاصم روف خان، چیف انجینئیر فصیح اللہ نے بتایا کہ ڈیم کی ایک سرنگ (ٹنل) مکمل ہو چکی ہے جبکہ دوسری پر کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیم سے علاقے کو سیلاب سے بچانے، پشاور شہر کو 300ملین گیلن پانی سپلائی کے ساتھ60 ہزار ایکٹر رقبہ بھی سیراب ہو گا، مہمند ڈیم سے سالانہ فوائد کا اندازہ51 ارب 60 کروڑ لگایا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیم کی تعمیر میں ساٹھ فیصد مقامی آبادی کو ملازمت دی جائے گی جبکہ اس کی تعمیر میں صرف 87 گھرانے متاثر ہوئے ہیں اور 99 فیصد رقبے یعنی 8688 ایکٹر رقبہ کو ایکوائر کر لیا گیا ہے۔

Recent Posts

پاکستانی تن ساز عبدالمجید مسٹر یونیورس بن گئے

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) پاکستانی تن ساز عبدالمجید مسٹر یونیورس بن گئے۔ امریکا کے شہر لاس…

16 mins ago

سعودی حکومت پاکستانی بھکاریوں سے پریشان

لاہور(قدرت روزنامہ) چیئرمین علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے سعودی حکومت پاکستانی بھکاریوں…

1 hour ago

قاضی فائز عیسیٰ نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ برطانیہ کی قدیم ترین…

1 hour ago

کراچی میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی

کراچی (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں کراچی میں موسم گرم رہنے کی…

1 hour ago

سندھ حکومت نے افسران کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ حکومت نے جیل خانہ جات سندھ کے افسران تنخواہوں میں اضافے…

2 hours ago

ودیا بالن نے” بھول بھلیاں 2″ میں کام نہ کرنے کی وجہ سےپردہ اٹھادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم…

2 hours ago