قاضی فائز عیسیٰ نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ برطانیہ کی قدیم ترین قانونی درسگاہ مڈل ٹیمپل میں ان کے اعزاز منعقدہ تقریب میں شرکت کیلئے بیرون ملک روانہ ہو گئے۔

جیونیوز کے مطابق قاضی فائز عیسیٰ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پاکستان کی پہلی شخصیت ہیں جنہیں مڈل ٹیمپل میں بطور بینچر منتخب کیا گیا۔

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اس سال مئی میں تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ قاضی فائز عیسیٰ نے اسی عظیم قانونی درسگاہ سے قانون کی تعلیم حاصل کی تھی اور ان کے والد قاضی عیسیٰ بھی مڈل ٹیمپل کے گریجویٹ تھے۔

قاضی فائز عیسیٰ نے مڈل ٹیمپل کی انتظامیہ کو لکھا تھا کہ وہ 25 اکتوبر کو اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد ہی شرکت کر سکتے ہیں جس پر ان کے اعزاز میں تقریب کی تاریخ 29 اکتوبر مقرر کی گئی۔

مڈل ٹیمپل (Middle Temple) لندن کی چار تاریخی اور معتبر قانونی اداروں میں سے ایک ہے جنہیں Inns of Court کہا جاتا ہے۔ ان اداروں میں قانون کے طلبہ کو تربیت دی جاتی ہے اور وکالت میں داخلہ کیلئے لائسنس دیا جاتا ہے۔

مڈل ٹیمپل کی بنیاد 14ویں صدی میں رکھی گئی تھی، اور یہ صدیوں سے برطانوی قانونی نظام کے مرکز میں ایک اہم مقام رکھتی ہے۔

یہ ادارہ وکلا کو بار میں شمولیت کیلئے تربیت اور لائسنس فراہم کرتا ہے۔ اس کے ممبران میں نہ صرف برطانوی بلکہ عالمی سطح پر کئی اہم قانونی شخصیات شامل رہی ہیں۔ مڈل ٹیمپل کے گریجویٹس میں سر تھامس مور، ایڈمنڈ برک اور مہاتما گاندھی جیسی اہم شخصیات شامل ہیں۔

مڈل ٹیمپل میں تعلیمی نظام انتہائی سخت اور معیار میں اعلیٰ ہوتا ہے۔ یہ اپنے طلبہ کو قانونی مہارتوں کے علاوہ عدالتی معاملات کی عملی تربیت بھی فراہم کرتا ہے جس سے وہ پیشہ وارانہ دنیا میں کامیابی سے قدم رکھ سکیں۔

Recent Posts

پاکستانی تن ساز عبدالمجید مسٹر یونیورس بن گئے

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) پاکستانی تن ساز عبدالمجید مسٹر یونیورس بن گئے۔ امریکا کے شہر لاس…

17 mins ago

سعودی حکومت پاکستانی بھکاریوں سے پریشان

لاہور(قدرت روزنامہ) چیئرمین علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے سعودی حکومت پاکستانی بھکاریوں…

1 hour ago

کراچی میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی

کراچی (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں کراچی میں موسم گرم رہنے کی…

1 hour ago

مہمند ڈیم پراجیکٹ کے حوالے سے بڑی خوشخبری سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مہمند ڈیم کے حوالے سے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے،…

1 hour ago

سندھ حکومت نے افسران کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ حکومت نے جیل خانہ جات سندھ کے افسران تنخواہوں میں اضافے…

2 hours ago

ودیا بالن نے” بھول بھلیاں 2″ میں کام نہ کرنے کی وجہ سےپردہ اٹھادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم…

2 hours ago