پاکستانی تن ساز عبدالمجید مسٹر یونیورس بن گئے

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) پاکستانی تن ساز عبدالمجید مسٹر یونیورس بن گئے۔

امریکا کے شہر لاس ویگاس میں 19 اور 20 اکتوبر کو منعقدہ عالمی مقابلے میں عبدالمجید نے مسٹر یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، مقابلے میں 42 ممالک سے باڈی بلڈرز شریک تھے۔عبدالمجید نے اوپن ماسٹرز اور سپر ایکسٹریم کیٹیگریز میں دو گولڈ میڈلز کے ساتھ پروفیشنل باڈی بلڈر بننے کا پرو کارڈ حاصل کیا۔عبدالمجید 2014 میں مسٹر کراچی اور 2020 میں مسٹر پاکستان کا ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں۔عبدالمجید کا کہنا تھا کہ 42 ممالک کے حریفوں کے درمیان دو گولڈ میڈل اور پرو کارڈ حاصل کرنا کوئی معمولی کارنامہ نہیں، پرو کارڈ حاصل کرنا ہر تن ساز کا خواب ہوتا ہے جس کے لیے چھ ماہ سے سخت محنت کر رہا تھا۔دبئی میں مقیم عبدالمجید کا کہنا تھا کہ انہیں ورلڈ فٹنس فیڈریشن پاکستان نے سپورٹ کیا جس کی وجہ سے انہیں پاکستان کی نمائندگی کرنے میں مدد ملی۔

Recent Posts

سعودی حکومت پاکستانی بھکاریوں سے پریشان

لاہور(قدرت روزنامہ) چیئرمین علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے سعودی حکومت پاکستانی بھکاریوں…

59 mins ago

قاضی فائز عیسیٰ نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ برطانیہ کی قدیم ترین…

1 hour ago

کراچی میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی

کراچی (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں کراچی میں موسم گرم رہنے کی…

1 hour ago

مہمند ڈیم پراجیکٹ کے حوالے سے بڑی خوشخبری سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مہمند ڈیم کے حوالے سے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے،…

1 hour ago

سندھ حکومت نے افسران کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ حکومت نے جیل خانہ جات سندھ کے افسران تنخواہوں میں اضافے…

1 hour ago

ودیا بالن نے” بھول بھلیاں 2″ میں کام نہ کرنے کی وجہ سےپردہ اٹھادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم…

1 hour ago