سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ریٹائر ہوتے ہی بڑا اعزاز مل گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو برطانیہ کی قدیم ترین اور معروف قانونی درس گاہ مڈل ٹیمپل نے بڑے اعزاز سے نوازتے ہوئے بینچر منتخب کر لیا ہے۔ قاضی فائز عیسیٰ کو میں ان کے اعزاز منعقدہ تقریب میں شرکت کیلئے بیرون ملک روانہ ہو گئے۔
سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو رواں سال مئی میں مڈل ٹیمپل کی جانب سے منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اسی قدیم قانونی درسگاہ سے قانون کی ڈگری حاصل کی تھی، ان کے والد بھی اسی قدیم قانونی درس گاہ سے گریجویٹ پاس تھے۔
قاضی فائز عیسیٰ اس قدیم قانونی درس گاہ کی جانب سے بینچر منتخب ہونے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ قاضی فائز عیسیٰ یہ اعزاز حاصل کرنے کے لیے بیرون ملک روانہ ہو چکے ہیں، اس سے قبل انہوں نے اس قدیم درسگاہ کو لکھا تھا کہ وہ پاکستان میں اپنی ذمہ داریوں سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد ہی تقریب میں شریک ہو سکتے ہیں۔
برطانیہ کی اس قدیم درسگاہ نے قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست پر تقریب کی تاریخ 29 اکتوبر مقرر کی تھی، وہ یہ اعزاز اب 25 اکتوبر کو ریٹائرڈ ہونے کے بعد 29 اکتوبر کو ہونے والی تقریب میں حاصل کریں گے۔
واضح رہے کہ مڈل ٹیمپل برطانیہ کی 4 تاریخی اور منفرد قانونی جامعات میں سے ایک ہے، جہاں طلبا کو قانون سے متعلق تربیت اور وکالت کے لیے لائسنس بھی دیا جاتا ہے جو کہ ایک عالمی معیار کا مستند ادارہ بھی ہے۔
مڈل ٹیمپل کے ممبران میں نہ صرف برطانوی بلکہ عالمی سطح کے کئی قانونی ماہرین اور اہم شخصیات شامل رہی ہیں۔
مڈل ٹیمپل کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ بھارت کے بانی مہاتما گاندھی جیسی نامور شخصیات نے بھی اسی درسگاہ سے لا گریجویشن کی ڈگری حاصل کر رکھی تھی، اس کے علاوہ ایڈمنڈ برک اور سر تھامس مور جیسی اہم شخصیات نے بھی یہاں سے ڈگری حاصل کر رکھی تھی۔
مڈل ٹیمپل کی بنیاد 14ویں صدی عیسوی میں رکھی گئی تھی اور یہ صدیوں سے برطانیہ کے قانونی نظام میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے۔

Recent Posts

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

14 mins ago

پنجاب حکومت کا “پودا لگاؤ، پیسہ بناؤ” منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…

32 mins ago

پاکستان اور جرمنی کا بلین ٹری منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے پر اتفاق

جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…

1 hour ago

انسداد دہشتگردی عدالت؛ مراد سعید، حماد اظہر و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…

1 hour ago

چکوال :پرانی دشمنی کا شاخسانہ ، خاتون اپنے بھائی اور بیٹے سمیت قتل

چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…

1 hour ago

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواست دائر

ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…

1 hour ago