شان مسعود سے نا مناسب سوالات پر رمیز راجا کو پی سی بی کا نوٹس


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے ٹیسٹ کرکٹ اسکواڈ کے کپتان شان مسعود کے ساتھ سابق لیجنڈ کرکٹر اور کمینٹیٹر رمیز راجا کی نا مناسب گفتگو کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں آئندہ کمینٹری پینل میں شامل نہ کیے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق لیجنڈ بلے باز اور کمینٹیٹر رمیز راجا نے بنگلہ دیش سے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز ہارنے اور پھر انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد شان مسعود سے ایک پوسٹ میچ انٹرویو میں سوالات کیے اور ان سے پوچھا کہ آپ نے مسلسل 6 میچ ہارنے کا ریکارڈ کیسے بنایا؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے شان مسعود سے ایسے نامناسب سوالات کرنے کا نوٹس لے لیا ہے اور رمیز راجا کو آئندہ کسی بھی میچ میں پاکستان کی جانب سے کمینٹری پینل میں شامل نہ کیے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بھی رمیز راجا کے سوالات اور ریمارکس پر عدم اطمینان اور ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ سے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز جیتنے پر جہاں سوشل میڈیا صارفین ٹیم کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں وہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیئر مین اور لیجنڈ کرکٹر رمیز راجہ کے شان مسعود سے کیے گئے سوالات بھی موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور رمیز راجہ کے درمیان گفتگو کا ایک ویڈیو کلپ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل ہوا جس میں میزبان زینب عباس شان مسعود سے کہتی ہیں کہ یہ جیت آپ کے لیے خوش آئند ہوگی کیونکہ یہ جیت 6میچز ہارنے کے بعد ملی ہے۔
اس پر رمیز راجا بات کو آگے بڑھاتے ہوئے شان مسعود سے بظاہر طنزاً پوچھتے ہیں کہ ویسے آپ نے یہ کیسے کرلیا؟ 6میچز کیسے ہار گئے؟ کوشش کر کے ہارے؟ اور اس کے بعد قہقہ لگایا۔
جس کے بعد شان مسعود نے کہا کہ ہمیں اس جیت کی ضرورت تھی، اس قوم کو جیت کی ضرورت تھی۔ جس پر رمیز راجا نے اس شاٹ کا ذکر کیا جس پر اکثر شان مسعود آؤٹ ہوجاتے ہیں۔ رمیز راجہ نے کہا آپ اپنی شاٹ پر کنٹرول کر پائیں گے یا نہیں؟
یہ ویڈیو کلپ وائرل ہوا تو رمیز راجہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کرکٹ شائقین اور صارفین کے نشانے پر آگئے اور انہیں خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
ایک صارف نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ رمیز راجہ کا رویہ انتہائی ناگوار ہے۔ یہ کس قسم کے سوالات پوچھ رہے ہیں؟ کوئی شرم نہیں آتی انہیں؟۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی رمیز راجا کے اس نا مناسب روّیے کا نوٹس لے لیا ہے۔

Recent Posts

پی سی بی نے سری لنکا اے کے دورہ پاکستان کے گراؤنڈ کی تصدیق کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا اے کے دورہ پاکستان کے…

3 mins ago

نواز شریف کے لندن پہنچنے پر پولیس کیوں طلب کرنا پڑی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم پاکستان اور ن لیگ کے قائد نواز شریف لندن پہنچ…

4 mins ago

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کو حتمی شکل دیدی گئی، اعلان آج ہوگا

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کو حتمی شکل دیدی گئی، اعلان آج ہوگا۔ نجی…

6 mins ago

پاکستان کا چین کی جانب سے الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرانے کے فیصلے کا خیرمقدم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چینی کمپنی کی جانب سے پاکستان میں…

21 mins ago

بھارت جابرانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی حقیقی امنگوں کو دبا نہیں سکتا: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جموں کشمیر کے بڑے حصے پر بھارت کے غاصبانہ قبضےکو 77 سال…

29 mins ago

ایوان صدر میں تین بڑوں کی بیٹھک، ملکی ترقی کیلئے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایوان صدر میں تین بڑوں کی بیٹھک میں شنگھائی تعاون کونسل ( ایس…

40 mins ago