’پُشپا 2: دی رول‘، کامیابی کے نئے ریکارڈز بنانے کے لیے تیار، ریلیز کب ہوگی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ساؤتھ انڈین فلم ’پُشپا‘ کی بے پناہ مقبولیت کے بعد ہی سے اس فلم کی سیکول کی باز گشت تھی، لہٰذا اب کئی سال کے انتظار کے بعد اب ’پ پشپا 2: دی رول‘ کی ریلیز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ساؤتھ انڈین کے سپرہٹ اداکار اَلُو ارجن کے لیڈ رول کے ساتھ فلمائی جانے والی فلم ’پُشپا‘ کی بے مثال کامیابی کے بعد اب اس فلم کے پارٹ ٹو ’پشپا 2: دی رول‘ کی ریلیز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ریلیز پروڈکشن میں مسلسل تاخیر کے بعد بالآخر اب ’پُشپا 2: دی رول‘5 دسمبر 2024 کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بولی ووڈ کو پیچھے چھوڑ دینے والے ساؤتھ انڈیا سنیما کی مووی اب بیک وقت کئی زبانوں میں ریلیز کی جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ماضی کی طرح یہ فلم بھی تیلگو، تمل، ملایالم، ہندی اور بنگالی سمیت 6 زبانوں میں پیش کی جا رہی ہے۔
پُشپا 2: دی رول‘ کی ہدایت کار سو کمار ہیں، اور ’پُشپا‘ پارٹ ون کی طرح اس بار بھی سپر اسٹار الو ارجن کے ساتھ مقبول اداکارہ رشمیکا مندنا بطور ہیروئن آ رہی ہیں۔
فلم کی ریلیز کے حوالے منو رنجن پنڈتوں کا کہنا ہے کہ ’پُشپا 2: دی رول‘ باکس آفس پر خوب کامیابیاں سمیٹے گی۔

Recent Posts

پروازوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی، بھارتی پولیس کو تگنی کا ناچ نچانے والا گرفتار

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی ہفتوں سے بھارتی مسافر طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں…

1 min ago

مولانا فضل الرحمان نے دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27ویں آئینی…

3 mins ago

کیا ارشد ندیم کو حکومت کی طرف سے اعلان کردہ تمام انعامی رقم ملی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پیرس اولمپکس میں پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوانے…

4 mins ago

پی سی بی نے سری لنکا اے کے دورہ پاکستان کے گراؤنڈ کی تصدیق کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا اے کے دورہ پاکستان کے…

8 mins ago

نواز شریف کے لندن پہنچنے پر پولیس کیوں طلب کرنا پڑی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم پاکستان اور ن لیگ کے قائد نواز شریف لندن پہنچ…

9 mins ago

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کو حتمی شکل دیدی گئی، اعلان آج ہوگا

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کو حتمی شکل دیدی گئی، اعلان آج ہوگا۔ نجی…

11 mins ago