نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ، گاڑیوں اور جائیداد کی خریداری ناممکن ہوجائیگی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں نان فائلرز اب گاڑیوں ور جائیداد نہیں خرید سکیں، جب کہ ٹیکس وصولی کے کسی ہراسان نہیں کیا جائیگا۔
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام سے ملاقاتوں کے لیے امریکا کا دورہ کرنے پاکستان کے وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں نان فائلرز اب گاڑیوں ور جائیداد نہیں خرید سکیں، جب کہ ٹیکس وصولی کے کسی ہراسان نہیں کیا جائیگا۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مالیاتی ریٹنگ ایجنسیوں کے مطابق پاکستانی معیشت درست سمت پر گامزن ہے۔
محمد اورنگزیب نے پاکستان کے ٹیکس قوانین کے حوالے سے کہا کہ ٹیکس کے لیے کسی کو ہراساں نہیں کیا جائے گا۔ نان فائلرز اب پاکستان میں نہ تو گاڑیوں کی خریداری کرسکتے ہیں اور نہ ہی اب ان کے لیے جائیداد کی خریداری ممکن ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نان فائلرز کے حوالے سے ہمیں قانونی تحفظ کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ ہم نان فائلر کی اصطلاح ہی ختم کررہے ہیں۔
وفاقی وزیرخزانہ کے مطابق امریکا میں شراکت داروں کے ساتھ ہوئی ملاقاتیں نتیجہ خیز رہی ہیں۔ شراکت داروں کی جانب سے پاکستان میں مہنگائی کا گراف نیچے آںے کو سراہا گیا ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق تمام مالیاتی ریٹنگ ایجنسیاں یک زبان ہیں کہ پاکستان کی معاشی سمت درست ہے۔
انہوں نے ورلڈ بینک کے حوالے سے کہا کہ عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کو قرض نہیں گرانٹ دی جائیگی، جب کہ آئی ایم ایف سے تعمیری رہی ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ اس عزم کا اظہار کیا کہ کوشش ہوگی کہ یہ ہمارا آئی ایم ایف کے ساتھ آخری پروگرام ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اقدامات کی وجہ سے ملک چھوٹی معیشتیں مستحکم ہو رہی ہیں، تاہم ابھی ہمیں مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔

Recent Posts

کراچی میں مزید 3 روز گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں حالیہ گرمی کی لہر میں کمی کی امیدیں دم توڑ گئیں اور…

2 mins ago

آئندہ ہفتے ججز بڑھانے کا حکومتی بل ضرور آئے گا: بیرسٹر عقیل

اسلام آباد( قدرت روزنامہ ) رہنما مسلم لیگ ن بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے…

7 mins ago

بھارت سے آلودہ ہوا لاہور میں داخل، ایئرکوالٹی انڈیکس خطرناک حدتک خراب

آلودگی کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں نزلہ, زکام، کھانسی، بخار، آنکھوں کی جلن میں…

8 mins ago

گوجرانوالہ: نشے سے روکنے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی اور بھتیجی کو قتل کردیا

گوجرانوالہ(قدرت روزنامہ )گوجرانوالہ میں نشہ کرنے سے منع کرنے پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے…

13 mins ago

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف مختصر دورے پر لندن پہنچ گئے

لندن (قدرت روزنامہ )مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف مختصر دورے پر لندن پہنچ گئے،…

17 mins ago

اسلامی ملک میں رہتے ہوئے چھوٹے کپڑے پہننے پر عوام کو تنقید کا پورا حق ہے: مائرہ خان

کراچی(قدرت روزنامہ)اداکارہ و ماڈل مائرہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک اسلامک ملک ہے…

21 mins ago