خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں ملزمان کیخلاف چالان پیش نہ ہوسکا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں پولیس ایک مرتبہ پھر چالان عدالت میں پیش نہ کرسکی، تاہم لاہور پولیس نے مقدمے کا چالان جانچ پڑتال کے لیے پروسیکیوشن میں جمع کرا دیا ہے۔
لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت میں جاری خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس کے اس چالان میں مرکزی ملزمان آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان نامزد ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج سمیت 12 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کرتے ہوئے پولیس کو تمام ملزمان کو 9 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
کیس کے تفتیشی افسر کے مطابق پولیس پروسیکیوشن کی جانب سے ضروری جانچ پڑتال کے بعد چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Recent Posts

آئندہ ہفتے ججز بڑھانے کا حکومتی بل ضرور آئے گا: بیرسٹر عقیل

اسلام آباد( قدرت روزنامہ ) رہنما مسلم لیگ ن بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے…

4 mins ago

بھارت سے آلودہ ہوا لاہور میں داخل، ایئرکوالٹی انڈیکس خطرناک حدتک خراب

آلودگی کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں نزلہ, زکام، کھانسی، بخار، آنکھوں کی جلن میں…

5 mins ago

گوجرانوالہ: نشے سے روکنے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی اور بھتیجی کو قتل کردیا

گوجرانوالہ(قدرت روزنامہ )گوجرانوالہ میں نشہ کرنے سے منع کرنے پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے…

10 mins ago

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف مختصر دورے پر لندن پہنچ گئے

لندن (قدرت روزنامہ )مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف مختصر دورے پر لندن پہنچ گئے،…

14 mins ago

اسلامی ملک میں رہتے ہوئے چھوٹے کپڑے پہننے پر عوام کو تنقید کا پورا حق ہے: مائرہ خان

کراچی(قدرت روزنامہ)اداکارہ و ماڈل مائرہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک اسلامک ملک ہے…

18 mins ago

‘میں مزہ چکھ چکی ہوں’، اداکارہ مدیحہ امام نے بیرون ملک شادی نہ کرنے کا مشورہ دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے آج کل کے لڑکے لڑکیوں کو بیرون ملک شادی…

25 mins ago