کراچی: فیڈرل بی ایریا میں سیلنڈر کی دکان میں آتشزدگی، 2 افراد جاں بحق


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ایل پی جی کی دکان میں سیلنڈر پھٹنے کے باعث آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں واقع سیلنڈر کی دکان میں سیلنڈر پھٹنے کے سبب پیش آیا، جب کہ آ گ بھڑکنے کی وجہ سے دکان میں موجود دیگر سامان بھی جل گیا۔
آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کے دو ٹینڈر جائے وقوعہ پہنچے جس کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا اور آگ بجھانے کے بعد دکان کے معائنے کے دوران جلنے والے ملبے سے 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
پولیس کے مطابق لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے، تاہم فوری طور پر ہلاک افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آگ کی وجہ اور ہلاک افراد کی شناخت کے لیے معلومات حاصل کی جارہی ہیں، جاں بحق افراد کی عمریں 35 سے40 سال ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد سیلنڈر کی دکان پر ہی کام کرتے تھے۔

Recent Posts

کراچی میں مزید 3 روز گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی

درجہ حرارت پیر کو 40 جبکہ منگل کو 39 ڈگری کو چھوسکتا ہے کراچی (قدرت…

1 min ago

کراچی میں مزید 3 روز گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں حالیہ گرمی کی لہر میں کمی کی امیدیں دم توڑ گئیں اور…

5 mins ago

آئندہ ہفتے ججز بڑھانے کا حکومتی بل ضرور آئے گا: بیرسٹر عقیل

اسلام آباد( قدرت روزنامہ ) رہنما مسلم لیگ ن بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے…

11 mins ago

بھارت سے آلودہ ہوا لاہور میں داخل، ایئرکوالٹی انڈیکس خطرناک حدتک خراب

آلودگی کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں نزلہ, زکام، کھانسی، بخار، آنکھوں کی جلن میں…

12 mins ago

گوجرانوالہ: نشے سے روکنے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی اور بھتیجی کو قتل کردیا

گوجرانوالہ(قدرت روزنامہ )گوجرانوالہ میں نشہ کرنے سے منع کرنے پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے…

17 mins ago

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف مختصر دورے پر لندن پہنچ گئے

لندن (قدرت روزنامہ )مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف مختصر دورے پر لندن پہنچ گئے،…

21 mins ago