اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوانے والے جیولین تھرور ارشد ندیم نے اپنی انعامی رقم کے حوالے سے تفصیلات بتائی ہیں۔
رواں برس اگست میں ہونے والے پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بناتے ہوئے پاکستان کو گولڈ میڈل جتوایا تھا اور ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل جتوانے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
ارشد ندیم کے اس اعزاز کے بعد ان کے لیے ناصرف حکومتِ پاکستان بلکہ صوبائی حکومتوں سمیت کئی نجی اداروں نے انعامات کے اعلان کیے، ایتھلیٹ کے لیے اعلان کی گئی انعامی رقم مجموعی طور پر کروڑوں میں تھی۔
اب حال ہی میں ارشد نے اپنے کوچ سلمان بٹ کے ہمراہ پروگرام ہنسنا منع ہے میں شرکت کی۔
دوران گفتگو پروگرام کے حاضرین نے ارشد سمیت ان کے کوچ سے دلچسپ سوالات کیے، جس میں سے ایک شخص نے قومی ایتھلیٹ سے پوچھا ‘حکومت یا پرائیویٹ اداروں کی طرف سے جن انعامات کا اعلان ہوا تھا، کیا آپ کو وہ سب واقعی ملے؟’
میزبان تابش ہاشمی نے سوال سنتے ہی کہا ‘ہاں یہ ایک اہم سوال ہے، پوری قوم گنتی کر رہی تھی کہ ارشد ندیم کو ملنے والی انعامی رقم کتنی ہوگئی، میرے مطابق یہ رقم 80 یا 90 کروڑ کے قریب تھی’۔
جواب میں قومی ایتھلیٹ نے ہنستے ہوئے کہا ‘سرکاری اداروں کی بات کروں تو الحمداللہ ان کی طرف سے اعلان کی گئی تمام رقم مل گئی ہے اور میرے خیال میں جو پرائیویٹ ادارے ہیں وہ رہ گئے ہیں، انہوں نے رقم اب تک نہیں دی، کچھ نجی اداروں نے دے دیا ہے جب کہ کچھ رہ گئے ہیں’۔
ایتھلیٹ کے کوچ سلمان بٹ نے کہا ‘ہم شکر گزار ہیں کہ سرکار نے انعامی رقم وقت پر ادا کی’۔
وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…