چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب میں آرمی چیف کی یحییٰ آفریدی کی والدہ کو مبارکباد


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس یحییٰ آفریدی کی والدہ کو ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب میں سپہ سالار پاکستان جنرل سید عاصم منیر نے احترماً اپنی نشست سے اٹھ کر ان کے پاس جا کر مبارکباد دی۔
ان کی والدہ نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج ہمارے قبیلے، خاندان اور لوگوں کیلئے فخر کا لمحہ ہے جس پر آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے لیے بھی جسٹس یحیٰی آفریدی کا چیف جسٹس بننا فخر کی بات ہے، پاک فوج کے ایک شاندار اور اعزازی شمشیر حاصل کرنیوالے افسر کا بیٹا آج چیف جسٹس آف پاکستان بنا ہے۔
جسٹس یحیٰی آفریدی کے والد کیپٹن اور سینڈ ہرسٹ ملٹری اکیڈمی انگلینڈ کے گریجویٹ تھے۔ انہوں نے بعدازاں پاک فوج چھوڑ کر سول سروس جائن کی تھی۔
عمر خان آفریدی لاہور کے ڈویژنل کمشنر رہے نومبر 1983 میں ایڈمنسٹریر اسلام آباد تعینات ہوئے تھے۔ کمشنر لاہور سے ترقی پاک کر 21 ویں گریڈ میں اسلام آباد کے چیف کمشنر بنے۔
عمر خان آفریدی 1994 میں صدر پاکستان فاروق لغاری کے پرنسپل سیکرٹری کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے اور بعد میں پاکستان کے عبوری وزیر داخلہ بھی بنے۔

Recent Posts

کشمیر اشتہارات اور نعرے بازی سے نہیں جہاد سے آزاد ہوگا، حافظ نعیم

27 اکتوبر کو ایک اشتہار دے کر حکومت اپنی ذمہ داری سے عہدہ برآ نہیں…

1 min ago

کے پی اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

وزیر قانون آفتاب عالم نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد اسمبلی…

18 mins ago

چوہدری شجاعت کا پارٹی کو ملک بھر میں متحرک کرنے کا فیصلہ

ڈاکٹر محمد امجد کو پارٹی کا چیف آرگنائزر مقرر کر دیا گیا ہے اسلام آباد(قدرت…

26 mins ago

کے پی کے عوام کو لائف انشورنس فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ منظور کیا ہے: بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ )مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے عوام…

46 mins ago

دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے قومی وائٹ بال ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے وائٹ بال ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا۔…

48 mins ago

شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ گنڈا پور کو 2 نومبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے، ایس ایس پی کو…

55 mins ago