ایوان صدر میں تین بڑوں کی بیٹھک، ملکی ترقی کیلئے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایوان صدر میں تین بڑوں کی بیٹھک میں شنگھائی تعاون کونسل ( ایس سی او ) کے سربراہ اجلاس کا خیرمقدم کیا گیا اور سیاسی اور عسکری قیادت نے ملکی ترقی کیلئے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ایوان صدر میں صدر آصف زرداری سے وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات نئے چیف جسٹس کی حلف برداری تقریب کے موقع پر ہوئی، ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی امن و امان اور معاشی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی اورسیاسی اور عسکری قیادت نے ملکی ترقی کیلئے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں ایس سی او کانفرنس کے انعقادکا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک خوش آئند پیشرفت قرار دیا گیا۔ملاقات آدھا گھنٹہ جاری رہی۔

Recent Posts

کراچی میں مزید 3 روز گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی

درجہ حرارت پیر کو 40 جبکہ منگل کو 39 ڈگری کو چھوسکتا ہے کراچی (قدرت…

1 min ago

کراچی میں مزید 3 روز گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں حالیہ گرمی کی لہر میں کمی کی امیدیں دم توڑ گئیں اور…

5 mins ago

آئندہ ہفتے ججز بڑھانے کا حکومتی بل ضرور آئے گا: بیرسٹر عقیل

اسلام آباد( قدرت روزنامہ ) رہنما مسلم لیگ ن بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے…

10 mins ago

بھارت سے آلودہ ہوا لاہور میں داخل، ایئرکوالٹی انڈیکس خطرناک حدتک خراب

آلودگی کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں نزلہ, زکام، کھانسی، بخار، آنکھوں کی جلن میں…

11 mins ago

گوجرانوالہ: نشے سے روکنے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی اور بھتیجی کو قتل کردیا

گوجرانوالہ(قدرت روزنامہ )گوجرانوالہ میں نشہ کرنے سے منع کرنے پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے…

16 mins ago

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف مختصر دورے پر لندن پہنچ گئے

لندن (قدرت روزنامہ )مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف مختصر دورے پر لندن پہنچ گئے،…

20 mins ago