پاکستان کا چین کی جانب سے الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرانے کے فیصلے کا خیرمقدم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چینی کمپنی کی جانب سے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
دنیا بھر میں الیکٹرک گاڑیاں فروخت کرنے والی چینی کمپنی بی وائے ڈی نے پاکستان میں بی وائی ڈی سیل اور بی وائی ڈی ایٹو 3 متعارف کرائی ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں چین کے نائب وزیر خزانہ سے ملاقات کی ہے جس دوران چینی گاڑیوں کے پاکستان میں متعارف کروانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا۔
وزیر خزانہ نے چین کے نائب وزیر خزانہ سے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان کرنسی سوئپ معاہدے کی حد کو بڑھا کر 40 ارب چینی یوآن کیا جائے۔
دوسری جانب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے گوگل کے نائب صدر اور عالمی سربراہ برائے حکومتی امور کرن بھاٹیا کی ملاقات بھی ہوئی، دوران ملاقات کرن بھاٹیا نے ریگولیٹری، قانون سازی، کنیکٹیویٹی اور مالی مسائل پر بھی روشنی ڈالی۔
اس موقع پر وزیر خزانہ غیرملکی بینک کے عالمی سربراہ برائے کارپوریٹ سے بھی ملے، ساتھ ہی انہوں نے ویزا کمپنی کے ریجنل صدر سے بھی ملاقات کی۔

Recent Posts

کراچی میں مزید 3 روز گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی

درجہ حرارت پیر کو 40 جبکہ منگل کو 39 ڈگری کو چھوسکتا ہے کراچی (قدرت…

1 min ago

کراچی میں مزید 3 روز گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں حالیہ گرمی کی لہر میں کمی کی امیدیں دم توڑ گئیں اور…

5 mins ago

آئندہ ہفتے ججز بڑھانے کا حکومتی بل ضرور آئے گا: بیرسٹر عقیل

اسلام آباد( قدرت روزنامہ ) رہنما مسلم لیگ ن بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے…

10 mins ago

بھارت سے آلودہ ہوا لاہور میں داخل، ایئرکوالٹی انڈیکس خطرناک حدتک خراب

آلودگی کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں نزلہ, زکام، کھانسی، بخار، آنکھوں کی جلن میں…

11 mins ago

گوجرانوالہ: نشے سے روکنے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی اور بھتیجی کو قتل کردیا

گوجرانوالہ(قدرت روزنامہ )گوجرانوالہ میں نشہ کرنے سے منع کرنے پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے…

16 mins ago

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف مختصر دورے پر لندن پہنچ گئے

لندن (قدرت روزنامہ )مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف مختصر دورے پر لندن پہنچ گئے،…

20 mins ago