‘میں مزہ چکھ چکی ہوں’، اداکارہ مدیحہ امام نے بیرون ملک شادی نہ کرنے کا مشورہ دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے آج کل کے لڑکے لڑکیوں کو بیرون ملک شادی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

اداکارہ مدیحہ امام مئی 2023 میں بھارت سے تعلق رکھنے والے موجی بسر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھی تھیں، اداکارہ کے شوہر کا تعلق بھارتی ریاست اروناچل پردیش سے ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حال ہی میں اداکارہ مدیحہ امام فیصل قریشی کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جس دوران انھوں نے انڈسٹری سمیت اپنی شادی اور نجی زندگی سے متعلق بھی گفتگو کی۔دوران پوڈکاسٹ میزبان فیصل قریشی کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مدیحہ امام نے کہا کہ ’میرا نصیب تھا اس لیے میری شادی ہوگئی لیکن اب میں مزہ چکھنے کے بعد اپنے دوستوں کو مشورہ دیتی ہوں کہ بیرون ملک شادی نہیں کرنی چاہیے‘۔

اداکارہ مدیحہ نے کہا کہ ’بیرون ملک مقیم کسی شخص سے شادی کرنا آسان نہیں ہے کیونکہ جو لڑائیاں دو لوگ ایک دوسرے کے سامنے بیٹھ کر دو تین جملوں میں ختم کر سکتے ہیں وہی لڑائیاں اگر موبائل فون پر ہوں تو ایک سے دو ہفتے بڑھ جاتی ہیں جو کہ بہت مشکل ہے‘۔انھوں نے کہا کہ’اگرچہ یہ کہتے ہیں اگر دو لوگوں کے درمیان فاصلہ ہو تو چاہت زیادہ بڑھ جاتی ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ ایسی چاہت معنی نہیں رکھتی کیونکہ اس چاہت سے کہیں زیادہ دونوں کے درمیان لڑائیاں ہو جاتی ہیں‘۔

مدیحہ امام نے مزید کہا کہ لیکن پھر ہم نے فیصلہ کیاکہ ہم اپنا تعلق ایسا رکھیں کہ لڑائیاں نہ ہوں تاکہ دور رہتے ہوئے وہ بھی اپنا کام کرسکیں اور میں بھی۔

یاد رہے کہ اداکارہ کو شادی کے بعد شوہر موجی بسر کے مذہب اور ملک کے حوالے سے بھی سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید کا سامنا رہا ہے۔

Recent Posts

حکومت نے گاڑیوں کی درآمد کی عارضی اجازت دیدی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )حکومت نے غیر ملکی سیاحوں کو تین ماہ کے لیے عارضی…

3 mins ago

27ویں آئینی ترمیم؛ بلاول بھٹو وزیراعظم سے ملاقات کیلیے پہنچ گئے

کچھ روز قبل حکومت قومی اسمبلی اور سینیٹ سے 26ویں آئینی ترمیم بھی منظور کروا…

3 mins ago

شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن دل نہیں مان رہا ، انعم تنویر

کراچی (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ انعم تنویر کا کہنا ہے کہ شادی کرنا چاہتی ہوں…

7 mins ago

نیوزی لینڈ کیخلاف مسلسل ناکامی پر کوہلی آپے سے باہر، آئس باکس پر غصہ اتار ڈالا

پونے (قدرت روزنامہ) نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک بار پھر کیوی…

12 mins ago

کشمیر اشتہارات اور نعرے بازی سے نہیں جہاد سے آزاد ہوگا، حافظ نعیم

27 اکتوبر کو ایک اشتہار دے کر حکومت اپنی ذمہ داری سے عہدہ برآ نہیں…

14 mins ago

کے پی اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

وزیر قانون آفتاب عالم نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد اسمبلی…

31 mins ago