بھارت سے آلودہ ہوا لاہور میں داخل، ایئرکوالٹی انڈیکس خطرناک حدتک خراب


آلودگی کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں نزلہ, زکام، کھانسی، بخار، آنکھوں کی جلن میں مبتلا ہونے لگے
لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ بھارت میں امرتسر سے چلنے والی اسموگ زدہ ہوا کے دباؤ کے نتیجے میں اٸیرکوالٹی انڈیکس میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔
آلودہ ہوا دہلی سے لیکر چندی گڑھ اور امرتسر سے لاہور میں داخل ہوگٸی ہے۔ پاکستانی سیٹلاٸٹ اورموسمیاتی تحقیقاتی اداروں کے مطابق ہوا 7 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے لاہور کی جانب چل رہی ہے۔
آلودگی کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں مبتلا ہونے لگے اور نزلہ زکام، کھانسی، بخار، آنکھوں کی جلن اور گلے میں خراش ہونا معمول ہوگیا۔
آلودہ فضا کے باعث سانس کے مریضوں کو زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس وقت لاہور کا اے کیو آٸی حساس اورکمزورافراد کے لیے مضرصحت ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ایک دو روز تک موسم خشک رہے گا اور بارش کے امکانات نہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری ماسک اور عینک کا استعمال کریں گھروں سے غیر ضروری طور پر نہ نکلیں، کھلی جگہ پر جانے سے پہلے ماسک لازمی استعمال کریں، بچوں کو باہر نہ کھیلنے دیں، گھروں کی کھڑکیاں دروازے بند رکھیں۔
سانس اور دل کے مریض اپنے معالج کے مشورے کے بغیرورزش نہ کریں اوربلاوجہ باہر نہ جاٸیں۔ زیادہ اسموگ زدہ علاقوں کی جانب سفر سے احتراز کیا جائے۔
سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحول راجہ جہانگیر انور کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کے دھویں کی فوری اطلاع 1373پر دی جائے۔

Recent Posts

نیوزی لینڈ کیخلاف مسلسل ناکامی پر کوہلی آپے سے باہر، آئس باکس پر غصہ اتار ڈالا

پونے (قدرت روزنامہ) نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک بار پھر کیوی…

3 mins ago

کشمیر اشتہارات اور نعرے بازی سے نہیں جہاد سے آزاد ہوگا، حافظ نعیم

27 اکتوبر کو ایک اشتہار دے کر حکومت اپنی ذمہ داری سے عہدہ برآ نہیں…

5 mins ago

کے پی اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

وزیر قانون آفتاب عالم نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد اسمبلی…

22 mins ago

چوہدری شجاعت کا پارٹی کو ملک بھر میں متحرک کرنے کا فیصلہ

ڈاکٹر محمد امجد کو پارٹی کا چیف آرگنائزر مقرر کر دیا گیا ہے اسلام آباد(قدرت…

30 mins ago

کے پی کے عوام کو لائف انشورنس فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ منظور کیا ہے: بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ )مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے عوام…

49 mins ago

دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے قومی وائٹ بال ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے وائٹ بال ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا۔…

52 mins ago