دو ایئر پورٹس پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، 2کلو سے زائد آئس برآمد، 2ملزمان گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )اے ایس ایف نے اسلام آباد اور پشاور ایئر پورٹس پر بھاری مقدار میں منشیات کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر 2کلو 376 گرام آئس منشیات برآمد کرلی۔
اے ایس ایف کے عملے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والی پرواز کے مسافر سے 1.166 کلو گرام آئس برآمد کی، مسافر شیر خان نے آئس ٹرالی بیگ کی تہوں میں چھپا رکھی تھی جسے گرفتار کر لیا گیا۔
اسی طرح، پشاور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والی پرواز کے مسافر سے 1.210 کلو گرام آئس برآمد کی گئی، مسافر اقبال حسین نے آئس منشیات اندرسوں (مٹھائی) میں چھپا رکھی تھی۔
اے ایس ایف کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لئے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔

Recent Posts

کے پی اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

وزیر قانون آفتاب عالم نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد اسمبلی…

16 mins ago

چوہدری شجاعت کا پارٹی کو ملک بھر میں متحرک کرنے کا فیصلہ

ڈاکٹر محمد امجد کو پارٹی کا چیف آرگنائزر مقرر کر دیا گیا ہے اسلام آباد(قدرت…

24 mins ago

کے پی کے عوام کو لائف انشورنس فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ منظور کیا ہے: بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ )مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے عوام…

44 mins ago

دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے قومی وائٹ بال ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے وائٹ بال ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا۔…

47 mins ago

شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ گنڈا پور کو 2 نومبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے، ایس ایس پی کو…

53 mins ago

محسن نقوی محمد رضوان اور سلمان علی آغا سمیت اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے

لاہور(قدرت روزنامہ ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اسلام آباد…

54 mins ago