کراچی میں مزید 3 روز گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی


درجہ حرارت پیر کو 40 جبکہ منگل کو 39 ڈگری کو چھوسکتا ہے
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں حالیہ گرمی کی لہر میں کمی کی امیدیں دم توڑ گئیں اور محکمہ موسمیات نے مزید 3 روز گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی کردی۔
آج کراچی میں گرم دن متوقع ہے اور پارہ 40 ڈگری کو عبور کرسکتا ہے جبکہ پیر کو درجہ حرارت 40 اور منگل کو 39 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔
دن کے پہلے نصف کے دوران بلوچستان کی گرم وخشک ہوائیں کراچی پر اثرانداز رہ سکتی ہیں ۔ بند سمندری ہوائیں شام کو مختصر وقت کے لیے بحال ہونے کی توقع ہے۔ صبح کے وقت نمی کے تناسب میں اضافہ جبکہ دوپہر میں تناسب معتدل رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی موجودہ لہر کے دوران ہیٹ ویو کا امکان نہیں۔ کیونکہ ہیٹ ویو کی صورتحال سمندری ہواؤں کی مسلسل 3 روز تک بندش سے پیدا ہوتی ہے۔ دیگر عوامل میں درجہ حرارت 3 روزتک 40 ڈگری رہنے اور نمی کا تناسب دن کے وقت 60 فیصد تک تجاوز کرنے جیسی وجوہات شامل ہیں۔
ادھر دیہی سندھ کے سجاول،ٹھٹھہ، عمرکوٹ،میرپورخاص،تھرپارکر میں درجہ حرارت 42 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔

Recent Posts

حکومت نے گاڑیوں کی درآمد کی عارضی اجازت دیدی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )حکومت نے غیر ملکی سیاحوں کو تین ماہ کے لیے عارضی…

1 min ago

27ویں آئینی ترمیم؛ بلاول بھٹو وزیراعظم سے ملاقات کیلیے پہنچ گئے

کچھ روز قبل حکومت قومی اسمبلی اور سینیٹ سے 26ویں آئینی ترمیم بھی منظور کروا…

2 mins ago

شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن دل نہیں مان رہا ، انعم تنویر

کراچی (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ انعم تنویر کا کہنا ہے کہ شادی کرنا چاہتی ہوں…

5 mins ago

نیوزی لینڈ کیخلاف مسلسل ناکامی پر کوہلی آپے سے باہر، آئس باکس پر غصہ اتار ڈالا

پونے (قدرت روزنامہ) نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک بار پھر کیوی…

11 mins ago

کشمیر اشتہارات اور نعرے بازی سے نہیں جہاد سے آزاد ہوگا، حافظ نعیم

27 اکتوبر کو ایک اشتہار دے کر حکومت اپنی ذمہ داری سے عہدہ برآ نہیں…

13 mins ago

کے پی اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

وزیر قانون آفتاب عالم نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد اسمبلی…

30 mins ago