شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ گنڈا پور کو 2 نومبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم


عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے، ایس ایس پی کو اگلی سماعت پر تعمیل کی ہدایت
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے سینئیر سول جج مبشر حسن چشتی نے حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کر دی جبکہ عدالت نے شراب برآمدگی کیس میں ایس ایس پی آپریشنز کو وارنٹ گرفتاری پر تعمیل کرانے کا حکم دیدیا.
سینئیر سول جج مبشر حسن چشتی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی ۔ جج نے استفسار کیا کہ علی امین گنڈا پور کا ضمانتی پیش کریں وہ کدھر ہیں؟
وکیل نے کہا میں نے وہی درخواست دی ہے کہ ضمانتی کو عدالت پیش کیا جائے۔ جج نے ریمارکس دیے آپ نے جب ضمانت دی تھی تو کہا تھا ہر پیشی پر ضمانتی پیش ہو گا۔
وزیر اعلی کے وکیل نے کہا کہ آپ ایڈیشنل سیشن جج قدرت اللہ کا حکم نامہ دیکھیں، جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل عدالت پہلے بریت کی درخواست پر فیصلہ دے گی، عدالت نے جو وارنٹ جاری کیے وہ بریت کی درخواست کے بعد جاری ہوئے ہیں۔
جج نے ریمارکس دیے اگر عدالت میں ملزم پیش نہیں ہو گا تو میں وارنٹ گرفتاری جاری کرونگا۔
وکیل نے کہا علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر کے وارنٹ منسوخ کیے جائیں اور دلائل دیے کہ ملزم پر الزام ہے گاڑی سے اترا اور بھاگ گیا حالانکہ وہ بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں،اس کیس میں ثبوت ہی نہیں انہیں کیوں گھسیٹا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ وارنٹ گرفتاری منسوخ کر کے بریت کی درخواست پر بحث کا حکم جاری کیا جائے۔
جج نے ہدایت کی آپ تحریری درخواست لے آئیں میں اس پر فیصلہ کروں گا، آئندہ سماعت تک وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ کرائی گئی تو ایس ایس پی آپریشنز ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں۔
عدالت نے حکم دیا ایس ایس پی وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہونے کے وجوہات بارے عدالت کو آگاہ کرینگے،کیس کی مزید سماعت 2 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

Recent Posts

ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد اسلحے سمیت گرفتار

دہشت گردوں نے 25 اور 26 اکتوبر کی رات کو اسپلانجی بازار میں 2 افراد…

51 mins ago

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر اضلاع میں موسم سرد رہنے کا امکان

کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا کوئٹہ…

1 hour ago

رحیم یار خان میں کچے میں آپریشن کے دوران 2 ڈاکو ہلاک

دونوں ڈاکو کچے میں سرگرم خطرناک جرائم پیشہ عناصر کا حصہ تھے۔ رحیم یار خان…

1 hour ago

ایف بی آرنے پی او ایس سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری پر انعامی سکیم کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پی او ایس…

2 hours ago

جنید جمشید نے نبیل ظفر کو کیا اہم مشورہ دیا تھا؟ اداکار نے بتادیا

کراچی(قدرت روزنامہ)اداکار نبیل ظفر کا کہنا ہے کہ سابق گلوکار جنید جمشید نے انہیں کامیابی…

2 hours ago

اسلام آباد اور پشاور ایئر پورٹس پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 2کلو سے زائد آئس برآمد

اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اے ایس…

2 hours ago