دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے قومی وائٹ بال ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے وائٹ بال ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی،بابراعظم، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کے میچوں کیلئے ٹیم میں شامل ہیں تاہم انہیں دورہ زمبابوے کیلئے آرام دیا جائے گا۔

ون ڈن سکواڈ میں بابراعظم، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، صائم ایوب، سلمان آغا، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال، عرفات منہاس، فیصل اکرم، حارث رؤف، کامران غلام، محمد حسین شامل ہیں، حسیب اللہ، محمد عرفان خان، نسیم شاہ بھی ون ڈےسکواڈ کا حصہ ہونگے، محمد رضوان آسٹریلیا کے تمام میچز اور زمبابوے کے ون ڈے میچز میں دستیاب ہونگے۔

پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا بھی اعلان کردیا،ٹی 20سکواڈ میں بابراعظم، عرفات منہاس، حارث رؤف،حسیب اللہ، جہانداد خان، عباس آفریدی اور محمد رضوان شامل ہیں،محمد عرفان خان، نسیم شاہ اور عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سلمان آغا، شاہین آفریدی ٹی 20ٹیممیں شامل ہیں،صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان ٹی 20ٹیم کا حصہ ہیں۔

دورہ زمبابوے میں بھی تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے،بابراعظم ، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو دورہ زمبابوے کیلئے آرام دیا جائے گا، زمبابوے کے دورے کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی وائٹ بال کپتان کا اعلان 3بجے لاہور میں میڈیاکانفرنس میں کریں گے،محمد رضوان کو کپتان جبکہ سلمان آغا کو نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

Recent Posts

ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد اسلحے سمیت گرفتار

دہشت گردوں نے 25 اور 26 اکتوبر کی رات کو اسپلانجی بازار میں 2 افراد…

43 mins ago

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر اضلاع میں موسم سرد رہنے کا امکان

کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا کوئٹہ…

55 mins ago

رحیم یار خان میں کچے میں آپریشن کے دوران 2 ڈاکو ہلاک

دونوں ڈاکو کچے میں سرگرم خطرناک جرائم پیشہ عناصر کا حصہ تھے۔ رحیم یار خان…

1 hour ago

ایف بی آرنے پی او ایس سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری پر انعامی سکیم کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پی او ایس…

1 hour ago

جنید جمشید نے نبیل ظفر کو کیا اہم مشورہ دیا تھا؟ اداکار نے بتادیا

کراچی(قدرت روزنامہ)اداکار نبیل ظفر کا کہنا ہے کہ سابق گلوکار جنید جمشید نے انہیں کامیابی…

2 hours ago

اسلام آباد اور پشاور ایئر پورٹس پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 2کلو سے زائد آئس برآمد

اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اے ایس…

2 hours ago