کے پی کے عوام کو لائف انشورنس فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ منظور کیا ہے: بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ )مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے عوام کو لائف انشورنس فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ منظور کیا ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ صوبے کی 49 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے، لائف انشورنس فلاحی سکیم کا مقصد غریب اور کمزور طبقے کو مالی تحفظ فراہم کرنا ہے۔
مشیراطلاعات کے پی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے عوام کو لائف انشورنس فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ منظور کیا ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ ایک فرد کی موت پورے خاندان کو مالی بحران میں مبتلا کر دیتی ہے، جانی نقصان کی تلافی ناممکن ہے مگر حکومت کا متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کے لئے یہ بڑا اقدام ہے۔
واضح رہے کچھ دن قبل خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں لائف انشورنس فراہم کرنے کا منصوبہ منظور کیا تھا۔
اس منصوبے کے حوالے سے مشیر وزیراعلیٰ مزمل اسلم نے بتایا تھا کہ حکومت گھر کفیل کی وفات پر خاندان کی مالی معاونت کرے گی اور 60سال سے زائد عمر کے فردکی وفات پر 5 لاکھ جبکہ 60 سال سے کم عمر کے فرد کی وفات پر 10 لاکھ تک معاوضہ دے گی۔

Recent Posts

ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد اسلحے سمیت گرفتار

دہشت گردوں نے 25 اور 26 اکتوبر کی رات کو اسپلانجی بازار میں 2 افراد…

42 mins ago

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر اضلاع میں موسم سرد رہنے کا امکان

کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا کوئٹہ…

55 mins ago

رحیم یار خان میں کچے میں آپریشن کے دوران 2 ڈاکو ہلاک

دونوں ڈاکو کچے میں سرگرم خطرناک جرائم پیشہ عناصر کا حصہ تھے۔ رحیم یار خان…

1 hour ago

ایف بی آرنے پی او ایس سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری پر انعامی سکیم کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پی او ایس…

1 hour ago

جنید جمشید نے نبیل ظفر کو کیا اہم مشورہ دیا تھا؟ اداکار نے بتادیا

کراچی(قدرت روزنامہ)اداکار نبیل ظفر کا کہنا ہے کہ سابق گلوکار جنید جمشید نے انہیں کامیابی…

2 hours ago

اسلام آباد اور پشاور ایئر پورٹس پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 2کلو سے زائد آئس برآمد

اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اے ایس…

2 hours ago