حکومت نے گاڑیوں کی درآمد کی عارضی اجازت دیدی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )حکومت نے غیر ملکی سیاحوں کو تین ماہ کے لیے عارضی طور پر ڈیوٹی فری امپورٹڈ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے کسٹمز رولز میں مجوزہ ترامیم کے لیے دو الگ نوٹیفکیشن 2024 کے ایس آر اوز 1649 اور 1650 جاری کیے ہیں جس کے تحت حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام بیگیج قوانین 2006 کے تحت تجارتی مقدار میں لے جانے والے سامان کو ضبط کرے گی۔
مجوزہ ترامیم کے مطابق اگر کوئی سیاح گاڑی درآمد کرتا ہے تو اسے کارنیٹ ڈی پیسی(ج سرحد پار گاڑیوں کا سفری اجازت نامہ) یا پیشگی بینک گارنٹی جمع کرانی ہوگی جس کے بعد کسٹم اسٹیشن کا انچارج 3 ماہ کی مدت کے لئے پاکستان میں ڈیوٹی کی ادائیگی کے بغیر داخلے کی فراہمی کرے گا۔تاہم سیاح کو کسٹم اسٹیشن یا پورٹ آف انٹری پر ایک ڈیکلریشن جمع کروانا ہوگا جس میں وہ اس بات کی یقین دہانی کروائے گا کہ وہ پاکستان میں قیام کے دوران گاڑی کی ملکیت کسی اور کو منتقل نہیں کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق اس سہولت سے مشرق وسطی کے شاہی خاندانوں اور دیگر اشرافیہ کو فائدہ پہنچایا جائے گا جو اپنی مہنگی گاڑیاں درآمد کرنے کی استطاعت رکھتے ہیں، تاہم اس سہولت سے ان لوگوں کو بھی فائدہ ہوگا جو فضائی سفر کے بجائے اپنی گاڑیوں میں پاکستان آنا چاہتے ہیں۔یہ بھی واضح کیا گیا کہ اگر سیاح 3 ماہ کی ڈیڈ لائن تک گاڑی برآمد نہیں کرسکے تو کسٹم کلکٹر گاڑی کے قیام میں مزید 3 ماہ کی توسیع کی اجازت دے سکتا ہے تاہم اس کے لیے کارنیٹ ڈی پیسیج ( سرحد پار گاڑیوں کا سفری اجازت نامہ) یا بینک گارنٹی جمع کرانا ہوگی جس میں یہ حلف نامہ شامل ہوگا کہ وہ اس دوران ملک سے باہر نہیں جائے گا۔
سیاحوں کے لیے چیزوں کو آسان بنانے کیلئے یہ طے کیا گیا تھا کہ تسلیم شدہ غیر ملکی ٹور ایجنسیوں کو گاڑی کو ایک سال کے اندر دوسری بار بھی 3 ماہ کے قیام کی اجازت ہوگی تاہم، ایک ہی سیاح (غیر پاکستانی) کی گاڑی کو ایک بار ملک سے نکلنے کے بعد دوبارہ صرف 14 دن کے لیے عارضی طور پر قیام کی اجازت دی جائے گی۔
یہ بھی طے کیا گیا تھا کہ ایف بی آر کے معیار پر پورا اترنے کے بعد بعض صورتوں میں گاڑی کے استعمال کی مدت میں 6 ماہ تک توسیع کرنے کا اختیار ہوگا تاہم سیاح گاڑی کی قانونی توسیع حاصل نہ کرنے کی صورت میں گاڑی کو مناسب کلکٹر کے حوالے کرنا ہوگا۔اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اگر کوئی سیاح اس مدت سے زیادہ گاڑی رکھنے کا انتخاب کرتا ہے تو اسے وزارت تجارت سے درآمدی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا اور کسٹم چارجز سمیت دیگر ٹیکسز ادا کرنا ہوں گے۔مزید برآں، اگر کوئی سیاح پاکستان کے راستے کسی غیر ملکی مقام تک جانے کے لیے گاڑی درآمد کرتا ہے، تو کسٹم اسٹیشن کا انچارج افسر کارنیٹ ڈی پیسیج (سرحد پار گاڑیوں کا سفری اجازت نامہ) یا بینک گارنٹی کی عدم موجودگی میں کسٹم ڈیوٹی کی ادائیگی کے بغیر گاڑی کو پاکستان سے گزرنے کی اجازت دے سکتا ہے تاہم یہ اقدام متعلقہ کلکٹر کی اجازت سے مشروط ہے۔پاکستان سے گزرنے کی اجازت دینے والی گاڑی کی تفصیلات ٹورسٹ امپورٹر کے پاسپورٹ پر درج ہوں گی۔

Recent Posts

ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد اسلحے سمیت گرفتار

دہشت گردوں نے 25 اور 26 اکتوبر کی رات کو اسپلانجی بازار میں 2 افراد…

48 mins ago

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر اضلاع میں موسم سرد رہنے کا امکان

کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا کوئٹہ…

60 mins ago

رحیم یار خان میں کچے میں آپریشن کے دوران 2 ڈاکو ہلاک

دونوں ڈاکو کچے میں سرگرم خطرناک جرائم پیشہ عناصر کا حصہ تھے۔ رحیم یار خان…

1 hour ago

ایف بی آرنے پی او ایس سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری پر انعامی سکیم کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پی او ایس…

2 hours ago

جنید جمشید نے نبیل ظفر کو کیا اہم مشورہ دیا تھا؟ اداکار نے بتادیا

کراچی(قدرت روزنامہ)اداکار نبیل ظفر کا کہنا ہے کہ سابق گلوکار جنید جمشید نے انہیں کامیابی…

2 hours ago

اسلام آباد اور پشاور ایئر پورٹس پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 2کلو سے زائد آئس برآمد

اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اے ایس…

2 hours ago